تذکرۃ المہدی — Page 265
تذكرة المهدي 265 ضعیف العمر کھڑے ہو گئے اور کہا کہ بس ہم نے خوب معلوم کر لیا کہ حضرت مرزا صاحب حق کہتے ہیں صرف نام کا فرق ہے جیسے کوئی چشتی یا کوئی قادری کوئی سهروردی اب کوئی احمدی قادیانی کہہ لے۔پھر میں کرنال پہنچا کر نال ہمارے مقدمہ کی تاریخ تھی رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت اقدس علیہ السلام کے ساتھ ہزاروں لاکھوں آدمی ہیں اور عید کی نماز کے وسطے عید گاہ میں جاتے ہیں پس عید کی نماز آپ نے پڑھائی میں بھی اس میں شامل ہوں بعد نماز عید حضرت اقدس علیہ السلام معہ چند مخصوص کے ہمارے مکان پر آئے پھر آنکھ کھل گئی یہ خواب میں نے اپنے بڑے برادر شاہ خلیل الرحمن صاحب نعمانی جمالی کو سنایا تو انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالٰی ہم مقدمہ ضرور جیت جائیں گے سو ایسا ہی ہوا کہ خدا نے ہم کو فتح دی اور مقدمہ ہمارے حق میں ہوا۔پھر میں سرسادہ آیا تو میرا لڑکا فرقان الرحمن بیمار ہو گیا اور ایسا بیمار ہوا کہ اسکی زندگی کے آثار باقی نہ رہے اور وہ اسی حالت میں فوت ہو گیا چونکہ سرسبادہ ایک ایسی کو ردہ بستی ہے اور جاہلوں کی کہ سوائے دنیا کے دین کا کوئی ذکر ہی نہیں جنازہ پر بھی کوئی ساتھ نہ گیا اور جو ایک دو آدمی لحاظ میں گئے بھی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوئے۔اور وہ خود ہی نماز نہیں پڑھتے جنازہ کی کیا نماز پڑھیں گے اس سے پہلے ایک واقعہ ایسا گذرا ہمارے محلہ میں ایک غیر احمدی مرگیا اور نمبردار تھا مگر وہ بے نماز تھا میں بھی اس کے جنازہ پر گیا اس کے رشتہ دار چونکہ نماز نہیں پڑھتے تھے وہ الگ کھڑے ہو گئے اور مجھے کہا کہ تم نماز پڑھاؤ میں نے نماز پڑھانے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ خود بے نماز تھا جب یہ نماز کو پسند نہ کرتا تھا اور خود نہیں پڑھتا تھا تو ہم کیوں ایسا کام کریں کہ اس کے ناپسند کام کو اس کے جنازہ پر کریں علاوہ اس کے یہ احمدی نہیں تھا۔تیسری بات یہ کہ تم لوگ جو اس کے خاص رشتہ دار ہو تم تو الگ ہو گئے۔اور نہیں کہتے ہو کہ نماز پڑھاؤ ہم کوئی مزدور