تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 264 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 264

تذكرة المهدي 264 تعالیٰ نے حضرت اقدس علیہ السلام کے مد مقابل مولوی بشیر کو دکھلائے جو ظاہر میں اور اندرونی طور سے جو اس نے ذلت دیکھی ہوگی وہی خوب جانتا ہو گا۔یہ واقعہ پورا حضرت فاضل امرد ہی مولانا سید محمد احسن صاحب کو اور ماورا آپ کے ہزاروں آدمیوں کو خوب معلوم ہے اور یہ کوئی پوشیدہ امر نہیں ہے افسوس ہے کہ وہ دونوں اشتہار مولوی بشیر کے مجھ سے گم ہو گئے اگر کسی صاحب کو مل سکیں تو ضرور تلاش کریں۔انشاء اللہ تعالیٰ کسی موقع پر درج سفر نامہ کئے جائیں گے میں نے جو کچھ لکھا ہے دونوں اشتہاروں کا خلاصہ لکھا ہے۔پھر یہ خاکسار سر سادہ سے کرنال کو مقدمہ کی پیروی کے لئے روانہ ہوا بیچ میں انبالہ پڑتا تھا جناب چودھری رستم علی خان ان کے مکان پر پہنچا چونکہ وہ وہاں بعدہ کورٹ انسپکٹر مامور تھے میری خبر سن کر احباب انبالہ تشریف لائے اور غیر احمدیوں سے بھی ملاقات ہوئی بہت سے لوگوں نے وعظ کے لئے جن میں غیر احمدی زیادہ تھے فرمایا میں نے منظور کر لیا، شہر میں باقاعدہ محفل وعظ کی تیاری کی۔رات کو دو تین گھنٹے وعظ کہا گیا۔سب محظوظ و مسرور ہوئے۔بعد وعظ سب نے کہا کہ وعظ تو ٹھیک ہوا اور جو اللہ ورسول کا فرمودہ ہے۔اس کے مطابق ہوا لیکن جو ہمارا مقصد و مطلب تھا اور جس غرض کے لئے ہم سب جمع ہوئے وہ بیان نہیں ہوا اور وہ یہ کہ حضرت مرزا صاحب کا ذکر نہیں کیا کہ وہ کیا کہتے ہیں میں نے کہا کہ حضرت مرزا صاحب نہیں کہتے ہیں جو اس وقت میں نے بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تو ٹھیک ہے مگر حضرت مرزا صاحب کا نام لے کر بیان کرو کہ وہ یہ کہتے ہیں۔میں نے کہا پھر کل اور مجلس وعظ مقرر کرو تو یہ بھی حسب منشا تمہارے بیان کیا جاوے۔دوسرے روز انہوں نے پھر مجلس وعظ کا اعلان کیا تو لوگ اول دن سے زیادہ جمع ہوئے ، یقیناً پانسو چھ سو آدمیوں سے زیادہ لوگ ہوں گے۔میں نے مختصر مختصر اور بعض جگہ تفصیل سے بیان کیا تو بعد وعظ دو