تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 221 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 221

تذكرة المحمدي 221 زندگیوں کا ایک درمیانی مقام ہے اور ہر ایک دو چیزوں میں ایک برزخ ہوتا ہے۔جیسا انسان وحیوان میں بندر برزخ ہے کہ کچھ حصہ انسانیت کا رکھتا ہے اور کچھ حیوانیت کا سو وہ مرسلوں کی صحبت و بیعت سے حاصل ہو جاتا ہے کہ وہ اس عالم میں ہی اس عالم کو مشاہدہ کرلیتا ہے اور اس عالم کے حالات اس پر منکشف ہو جاتے ہیں۔پھر فرمایا یاد رکھو ایک حالت ایمانی ہے اور دوسری عرفانی حالت ہے مردان خدا و مقبولان خدا کی بیعت سے یہی فائدہ حاصل و مترتب ہوتا ہے کہ بیعت کننده ایمانی حالت سے عرفانی حالت میں پہنچ جاتا ہے۔پھر ہاتھ اٹھا کر میرے لئے دعا کی اور فرمایا جاؤ میں نے عرض کیا کسی کو میرے ساتھ کردیجئے۔سو حضرت اقدس علیہ السلام نے برادرم جناب منشی ظفر احمد کپور تھلوی کو میرے ساتھ کردیا۔اتنے میں مغرب کی نماز کا وقت آگیا اور حضرت اقدس کے ساتھ باجماعت نماز ادا کی بعد نماز مغرب میں اور منشی صاحب چلے راستہ میں ہم دونوں نے مشورہ کیا کہ کہاں چلیں اور کس سے کتابیں طلب کریں۔نشی صاحب نے فرمایا کہ ہمارے دوست مولوی محمد حسین نصری کے بیٹے ہیں ان کے پاس چلیں وہ ضرور کتا بیں دے دیں گے۔نعمانی : مشی صاحب آجکل مولویوں کی الا ماشاء الله عجیب حالت ہے كَلْمَسِ أَفْعَى نَاعِمَّ فِي النَّوَاظِر یہ ہمارے سخت دشمن ہیں ان کی دوستی کا کچھ اعتبار نہیں ہے میرا دل گواہی نہیں دیتا۔نشی صاحب : چلو جی وہ ہمارے دوست جان پہچان مدت کے ہیں وہ ضرور کتابیں دے دیں گے۔نعمانی : اچھا چلو۔میں بھی ان کو خوب جانتا ہوں اور وہ مجھ سے پورے واقف ہیں لیکن