تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 216 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 216

تذكرة المهدي 216 داول کتاب ازالہ اوہام میرے نام روانہ کی پھر میں قصبہ پراگ پورہ جو قصبہ کوٹ پوتلی سے چھ سات کو س ہے وہاں چلا گیا وہاں کے باشندوں نے میری بڑی عزت کی اور بہت سے وعظ ہوئے اور ہندو مسلمان سب شریک ہوتے تھے سب باشندگان قصبہ نے دو ہزار روپیہ کی فہرست بنائی کہ یہ روپیہ جمع کر کے اس عاجز راقم کو دیں ابھی یہ فہرست طیار ہوئی تھی جو حضرت اقدس علیہ السلام کا ایک کارڈ دہلی سے میرے نام آیا جو خاص حضرت اقدس علیہ السلام کے دست۔مبارک کا لکھا ہوا تھا۔اور وہ یہ ہے کہ بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی۔مکرمی السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔میں دہلی میں ہوں تجویز بحث ہو رہی ہے آپ اگر پہنچ سکتے تو تشریف لاویں لیکن ۱۷ اکتوبر 91 ء تک آنا چاہئے و السلام خاکسار غلام احمد از دیلی بازار بیمار ان کو بھی نواب لوہارو "۔یہ صحیفہ عظامی کوٹ پو تلی آیا اور کوٹ پوتلی سے واقعات مباحثہ دہلی دو سرے روز میرے پاس ایک شخص کے ہاتھ پراگ پورہ پہنچا عصر کا وقت تھا میں اسی وقت بارادہ دہلی کوٹ پوتلی چلد یا بہت کچھ لوگوں نے ٹھرنے پر اصرار کیا اور روپیہ کا لالچ دیا مگر میں نے کسی کی نہ سنی اور روانہ ہوا کوٹ پوتلی ایک گھنٹہ آرام کر کے روانہ ہوا رات کو اسٹیشن ریلوے اجیرہ کا پر پہنچا چونکہ اونٹ عمدہ سواری کا تھا اس کے راہ میں تکان نہ ہوا اجیرہ کا سے ٹکٹ دہلی کالیا دہلی سے بگھی کرایہ پر کر کے بازار بلی ماراں میں گیا تو لوگوں کا ہجوم پایا جو مخالفت میں شور کر رہے تھے میں نے مکان پوچھا تو کسی نے نہ بنایا اور سب لوگ میری طرف متوجہ ہو کر میرے پاس آگئے چونکہ میرا لباس اس وقت صوفیانہ تھا اور ایک چونہ اور دوپٹہ شریتی رنگ کا تھا اس واسطے لوگوں کو اور بھی تعجب ہوا اور کہنے لگے کہ مرزا تو کافر ہے (نعوذ باللہ ) آپ بزرگ ہو کر ایسے شخص کے پاس جاتے ہیں میں نے کہا تمہارے لئے یہی بات اس وقت مرزا