تذکرۃ المہدی — Page 213
تذكرة المهدي 213 سلب ہو کر مورد غضب الہی ہوا۔مَنْ يَهْدِهِ اللهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَ مَنْ يُضْلِلْهُ فَلا هَادِيَ له مولوی صاحب کے یہودا اسکر یوطی ہونے اور میرے کشف کی تصدیق میں کہ حضرت اقدس کو میں نے آنحضرت سید المرسلین کی شکل میں دیکھا اور مولوی صاحب کو آنحضرت لال کی طرف پشت پھیرے دیکھا کشف مولوی عبدالله صاحب غزنوی امرتسری مرحوم مغفور کا بھی ہے جو چھپ چکا ہے خلاصہ اس کا یہ ہے کہ حضرت مولوی عبد اللہ صاحب مرحوم نے دیکھا کہ مولوی محمد حسین کا جامہ چاک ہو گیا اور سر سے پیر تک پھٹ گیا اور بار بار فرماتے تھے کہ مولوی محمد حسین سے کوئی کہے کہ تو بہ کرے اس کا تکبر اس کو لے ڈوبا۔اور علم کا جامہ چاک ہو گیا کیا دیکھنے والوں اور عقلمندوں کے لئے یہ تھوڑا نشان ہے؟ در حقیقت بہت بڑا نشان ہے اور اب تک موجود ہے وہ معترض جو اعتراض کیا کرتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب سے کوئی نشان ظاہر نہیں ہوا آپ کی کوئی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی وہ اس پیشگوئی اور نشان میں غور کریں حضرت اقدس علیہ السلام کو یہ بھی الہام ہوا کہ إِنِّي مُهِينٌ مَّنْ اَرَادَاهَا نَتَكَ یہ الهام یہ پیشگوئی یہ نشان کیسا ہو بہو ظاہر ہوا اور ان سب الہامات سے اور واقعات سے میرے کشف کی تصدیق ہوتی ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام مثیل مصطفى ال ہیں اور مولوی محمد حسین بٹالوی مثیل یہودا اسکریوطی ہے۔والْعِلْمُ عِنْدَ الله۔ایک روز حضرت غیر مقلدین کی نسبت حضرت اقدس کا خیال اقدس علیہ السلام سے عرض کیا کہ حضور یہ وہابی غیر مقلد نا پاک فرقہ (میں اس وقت سخت متعصب حنفی تھا جو ہے اس کی نسبت آپ کیا فرماتے ہیں آپ سنکر اور ہنسکر خاموش ہو گئے اور کچھ جواب نہ دیا دوسرے روز پھر میں نے ذکر کیا فرمایا کہ یہ فرقہ بھی خدا کی طرف سے ہے برا نہیں ہے۔جب لوگوں نے تقلید اور منفیت پر یہاں