تذکرۃ المہدی — Page 212
تذكرة المهدي 212 نصه اول بٹالوی کو اس کشف میں دیکھا تھا کہ مجلس مبارک میں آنحضرت ا کو پشت دیگر بیٹھا ہے سو دنیا ہی اس الہام نے ظاہر کر دیا کہ یہودا اسکریوطی مولوی محمد حسین بٹالوی ہے اگر چہ بعض آدمیوں نے ملا وامل ساکن قادیان آریہ پر چسپاں کیا اور ملاوامل نے یہ سنکر حضرت اقدس سے عرض بھی کیا کیونکہ یہ مذکورہ بالا شخص حضرت اقدس کا اس زمانہ میں بہت معتقد تھا کہ خدا کرے میری نسبت یہ الہام نہ ہو۔اور میں اس کا مورد نہ بنوں اور جو ویسا زمانہ میرے برگشتہ بخت کا آئے تو ا اس سے پہلے میں مرجاؤں لیکن جہاں تک میری سمجھ ہے وہ یہ ہے گو ملا وامل آریہ مخالف ہو گیا مگر اس مخالفت سے وہ یہودا اسکر یوطی نہیں ٹھہر سکتا جب تک کوئی اس کا پورا مثل عملی طور سے نہ ہو جاوے یہ عملی نمونہ یہودا اسکر یوطی کا محمد حسین نے دکھلایا اور عملی طور سے ظاہر کر دیا کہ یہودا اسکر یوطی فی الواقع محمد حسین بٹالوی ہے اول اول یہ حضرت اقدس کا معتقد تھا اور یہاں تک اس کو اعتقاد تھا کہ حضرت اقدس علیہ السلام کی جوتیاں اٹھا کر چلتا تھا اور پھر اپنے رسالہ اشاعت السنہ میں بڑی تعریف حضرت اقدس کی لکھی اور آپ کو وضو بھی کرایا کرتا تھا اور آپ کے الہامات اور دعوئی کا مصدق رہا لیکن جب یہ مخالف ہوا تو ہو را اسکر یوطی کے سارے کام کر کے دکھلائے تحریر سے تقریر سے پوری مخالفت کی فتوی کفر اس سے شروع ہوا ابو لہب اور فرعون اسی کا نام حضرت اقدس کے الہام میں ہے اور گورنمنٹ برطانیہ میں اس نے مخبری اور گرفتاری جاسوسی کا کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا۔عیسائیوں کے مقدمہ میں جو اقدام قتل کا تھا گواہ بن کر عیسائیوں کی طرف سے عدالت میں گیا جیسے کہ یہودا اسکر یوطی نے حضرت مسیح علیہ السلام ناصری کے ساتھ کیا تھا ویسا ہی اس نے اپنے آپ کو اپنے فعل سے قول سے یہودا اسکریوطی بن کے ایک عالم کو دکھلایا اور یہودا اسکر یوطی کی طرح خذلان میں پڑا ذلت اٹھائی بے عزت ہوا دنیا سے۔اولاد سے بیوی سے دامادوں محلہ والوں سے شہر والوں سے اور سب سے اور آخر کار عقل و علم۔سے