تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 201 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 201

تذكرة المهدى 201 حصہ اول گاہ نہیں بناتے۔بلکہ امید گاہ خداوند کریم ہی ہے اور وہی کافی ہے خدا کرے گورنمنٹ انگریزی نواب صاحب پر بہت راضی رہے * اس کے بعد نواب صاحب معزول کئے گئے اور طرح طرح کے مصائب میں گرفتار ہوئے اور ایسی بیماری ان کو ہوئی کہ جس سے وہ جانبر نہ ہوئے آخر الامر وہ سمجھ گئے کہ یہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام کی بے ادبی کا نتیجہ ہے اور دو شخص معافی کے لئے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں بھیجے اور حضرت اقدس علیہ السلام نے اس گستاخی کی معافی دی اور دعا دی اور شاید آپ کو الہام بھی ہوا کہ ان کا خطاب نوابی مل جاوے گا اور دعا حضرت اقدس علیہ السلام کی قبول ہو گئی چونکہ خطا چھوٹی خطا نہیں تھی اس واسطے زندگی ا میں انکو عمدہ نہ ملا اور وہ خطاب اور عمدہ اس وقت ان کو پہنچا کہ جب نواب صاحب انتقال کر گئے تھے اس حقیقت سے حضرت فاضل امروہی خوب واقف ہیں اور تفصیل اس کی آپ کو خوب معلوم ہے نواب صاحب کو مولوی محمد حسین بٹالوی اور دوسرے غیر مقلدوں نے مجددمان لیا تھا۔(۱۱) ایک شخص انبالہ اور تھانیسر میں تھا اس نے بھی امام اور مجدد ہونے کا دعوی کیا تھا۔اور بہت سے الہام شائع کئے تھے مگر وہ بھی ناکام و نامراد اور خراب دختہ ہو کر نیست و نابود ہو گیا اور اس کا کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔(۱۲) ایک الہی بخش اکار ٹسٹ لاہوری تھا جس نے اپنے دعوئی اور الہام میں حد کردی اور ایک کتاب عصاء موسیٰ لکھی اور شائع کی اور وہ خیر الدنيا والاخرة - دنیا سے گیا اور ابدی لعنت اپنے ساتھ لے گیا۔(۱۳) ایک صوفی درویش اجمیر میں تھا جس کا دعویٰ تھا کہ چودھویں صدی کا مجدد میں ہوں گا وہ نماز نہیں پڑھتا تھا جب اس سے دریافت کیا گیا کہ نماز کیوں نہیں پڑہتے ہو اور احکام شرعی کیوں نہیں بجالاتے ہو تو اس کا جواب یہ تھا کہ میں براہین احمدیہ : روحانی خزائن جلد اول صفحه ۳۲۰