تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 195 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 195

تذكرة المهدي 195 حضرت جبرئیل علیہ السلام نے مجھے آسمان سے لاکر دی اور کہا اللہ تعالی نے یہ شمشیر و نشان تمہیں عطا کیا ہے تم جاکر اس سے جہاد کرو جب یہ بازار میں نکلے ایک ہاتھ میں تلوار ایک ہاتھ میں نشان تھا پولیس کو خبر ہو گئی پکڑ لیا اور قید کیا گیا اور بعد تھوڑے روز کے ان کو گوالیار میں بھیجدیا ان کے بیوی بچے ریواڑی رہے کئی سال کے بعد پوشیدہ طور پر پھر ریواڑی آگئے کیونکہ ان کے ہاں میت ہو گئی تھی لیکن گھر سے باہر پھر نہیں نکلے پھر سرکار کو خبر ہو گئی تو پھر ان کو گوالیار بھیج دیا جب ان کا جنون ذرا کم ہوا تو یہ ریواڑی آگئے اور سرکار نے اپنی رحم ولی سے معافی دیدی انہوں نے حضرت اقدس علیہ السلام پر ایک مقدمہ بھی دائر کیا تھا اس کی پیروی کے لئے جناب مولوی محمد علی صاحب اور جناب مرزا خدا بخش صاحب مصنف عسل مصفی گوڑ گانوں آئے تھے بہر حال وہ مقدمہ حضرت اقدس علیہ السلام کے حق میں ہوا۔ایک دفعہ انہوں نے اعلان کیا کہ وَلَا أَصْغَرُ وَلَا أَكْبَرُ إِلَّا فِي كِتَابٍ مبین جو قرآن شریف ہے وہ میرے حق میں ہے۔چونکہ ان کا نام اصغر علی تھا آیت میں بھی اصغر علی ہے ایک روز ایک پادری سے ان کی تکرار ہوئی اصغر علی نے بھی مکہ چلایا اور پادری صاحب یورپین تھے انہوں نے بھی تھپڑ اٹھایا اصغر علی ڈر کر بھاگ آیا اور دو تین روز تک گھر میں چھپا بیٹھا رہا۔اب وہ فاقے اٹھا کر اور طرح طرح کے مصائب و شدائد میں گرفتار ہو کر مر گیا اب اس کا ایک بھائی اور مجنون اس کا جانشین کھڑا ہوا ہے اس کا دعوی فی الحال قطبیت کا ہے اور کچھ نہیں ہے ایک دفعہ مولوی سلطان الدین احمد صاحب مبین جمالی ریواڑی گئے تھے یہ صاحب ثانی الذکر ان کے مکان پر بھی آئے لیکن باہر دروازہ کے کھڑے رہے کسی نے کہا مولوی صاحب سید صاحب آئے ہیں جو اپنے آپ کو قطب وقت اور غوث زمان کہتے ہیں مولوی صاحب نے کچھ جواب نہ دیا۔وہاں سے جاکر بازاروں میں گلیوں میں کہتے پھرے کہ