تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 150 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 150

تذكرة المهدي 150 رہے اور مقاصد دینی و دنیوی حاصل کرتے رہے۔قرض سے نجات کی دعا جب میں پہلی دفعہ حضرت اقدس کی خدمت میں قادیان گیا تھا تو ایک شخص نے عرض کیا کہ میں قرضدار ہوں آپ دعا کریں اور کچھ پڑہنے کو بتلا دیں آپ اس کو علیحدہ مسجد مبارک کی چھت پر لے گئے اور فرمایا تین سو ساٹھ بار یائی یا قیوم پر متمتیک استغیث پڑھو اور ایک روز فرمایا کہ استغفار درود لا حول حل مشکلات کی کنجی ہے۔اس سے صفائی قلب اور خوشنودی الہی حاصل ہوتی ہے۔نماز میں حضور قلب ایک روز میں نے عرض کیا کہ حضرت صلی اللہ علیک و علی محمد نماز میں حضور اور لذت اور ذوق و شوق تضرع کیونکر پیدا ہو وے فرمایا کبھی مکتب میں پڑھے ہو۔عرض کیا ہاں پڑھا ہوں۔فرمایا کبھی استاد نے کان پکڑائے ہیں۔عرض کیا ہاں پکڑائے ہیں۔فرمایا پھر کیا حال ہوا۔عرض کیا کہ میں پہلے تو برداشت کرتا رہا اور جب تھک گیا اور ہاتھ میرے رکھ گئے اور درد ہو گیا اور پسینہ پسینہ ہو گیا تو رو پڑا اور آنسو جاری ہو گئے فرمایا پھر کیا ہوا عرض کیا پھر استاد کو رحم آگیا اور کان چھڑا دئیے۔اور خطا معاف کردی پھر پیار کر لیا۔اور کہا جاؤ پڑھو فرمایا یہی حالت نماز میں پیدا کرو جس قدر دیر لگے اتنی دیر نماز میں لگاؤ اور اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ زیادہ پڑھو اور اس قدر پڑھو کہ ہاتھ پیر اور تمام بدن دکھ جاوے تو کچھ اپنی جان پر رحم آوے گا اور کچھ تکان ہوگا اور پھر خدا تعالیٰ کے رحم پر نظر ہوگی اس کے بعد خدا بھی رجوع بر حمت ہوگا اور دریائے رحمت الہی جوش مارے گا پھر حضور اور خشوع و خضوع اور لذت اور ذوق و شوق پیدا ہو جاوے گا لوگ نماز تو جلدی ادا کر لیتے ہیں اور بعد میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہیں اور دیر لگاتے ہیں نظر کہیں ہوتی ہے ہاتھ کہیں ہوتے ہیں۔دل کسی اور طرف لگا ہوا ہوتا ہے حضور کہاں سے ہو حضور اور ذوق جس کو حلاوت ایمانی کہتے ہیں وہ تو نماز میں ہونی چاہئے بعض راگ اور سروں