تذکرۃ المہدی — Page 149
تذكرة المهدى 149 کے اور کچھ ان کے وجود میں خیال میں ذہن میں دھیان میں بات میں ہر ایک اغراض میں نہیں رہا ہے یہی مرتبہ تم کو حاصل ہو جاوے گا اب تم بعد نماز کے دس بار درود شریف اور دس بار ایک وظیفہ اسْتَغْفِرُ اللهِ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوبُ إلَيدِ اور التيس بار لا حَولَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِیم کے معنی سوچ سمجھ کر پڑھا کرو اور جو کسی وقت اکتیس مرتبہ لاحول نہ ہو سکے تو اکیس بار اور جو اکیس بار نہ ہو سکے تو گیارہ بار ضرور پڑھ لیتا۔میں نے دل میں سوچا تھا کہ خدا جانے آپ دریا میں کھڑا ہو کر ہزاروں بار کار ظیفہ بتلا دیں گے یا ساری ساری رات کا وظیفہ مہینوں کا بتلا دیں گے میں نے پھر عرض کیا کہ مجھے بڑے بڑے مجاہدے کرنے پڑے تھے اور میں وظائف کا بہت عادی ہوں۔آپ کوئی اور وظیفہ فرما دیں آپ نے پھر یہی فرمایا۔جو میں نے ابھی لکھا میں نے پھر عرض کیا کہ حضور میں نے اسم اللہ تین لاکھ ساٹھ ہزار بار روز ایک سال تک پڑھا ہے اور سوکرہ مزتل تین سو ساٹھ بار ہر روز چھ ماہ یا آٹھ ماہ تک پڑھی ہے اور آیت کریمہ لا إله إلا أنتَ سُبْحْنَكَ إِلى كُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ کئی چلہ تک ۴۵ ہزار بار ہر روز پڑھا کرتا تھا۔کوئی اور وظیفہ لمبا بتلا دیں اس بات کو سن کر آپ ہنسے اور بہت ہے فرمایا صاحب زادہ صاحب وہ دن گئے اب تم اس قدر پڑھ لو تو مرد جائیں گے یہ وظائف بدعت ہیں اور یہ مجاہدے بناوٹی غیر مسنون ہیں کی پڑھو جو میں نے بتلایا اور جب قادیان آؤ گے تو وہ بتلا دیں گے جو ابھی بیان ہوا پھر میں خاموش ہو رہا اور فرمایا جتنی دیر وظیفہ میں لگے وہ نماز میں خرچ کرو نماز میں اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ بکثرت پڑھو اور رکوع اور سجدے میں بعد تسبیح یا حی یا قَيُّومُ بِرَ حُمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ زیادہ پڑھو اور اپنی زبان میں نماز کے اندر دعا ئیں کرو اسی میں منازل سلوک طے ہو جاویں گی مومن کا ہتھیار دعا ہے انبیاء علیہم السلام اور اولیاء کرام کا درود وظائف سب دعا تھا اور دعا ہی سے وہ سب پر غالب آتے