تذکرۃ المہدی — Page 11
تذكرة المهدي حصہ اول و کام۔میں نے ادب سے انکار نہ کیا اور گلاس پی لیا پھر مجھے اس کے بعد کبھی بھی نزلہ نہیں ہوا چاہے جتنا دودھ پیا اور جس وقت چاہا پیا اور اس سے پہلے یہ حالت رہتی تھی کہ اگر قدر قلیل بھی دودھ پی لیتا تھا تو پندرہ پندرہ ہیں بیس روز تک نزلہ رہتا تھا اور لکھنے پڑھنے سے بیکار ہو جاتا تھا۔اور اب دودھ پی لیتا ہوں تو خدا کے فضل اور آپ کے پس خوردہ کی تاثیر سے کوئی شکایت نہیں ہوتی۔یہ حضرت اقدس کے پس خوردہ کی تاثیر تھی جو اب تک اس کا اثر ہے۔فیض روحانی اس پر مجھے ایک اور واقعہ اپنا ذاتی اور حضرت اقدس امام علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت کا اثر اور فیض روحانی یاد آگیا اور وہ یہ ہے کہ مجھ کو بدن کے دبانے کی بڑی عمدہ ترکیب یاد ہے میں نے ایک روز عرض کیا کہ مجھ کو بدن کا دبانا خوب یاد ہے فرمایا کہ تم کو تو ترکیب یاد ہوئی ہی ہے کہ مرید آپ کا بدن دباتے ہوں گے چونکہ آپ کو ملنے اور بدن مبارک دبوانے کی عادت تھی اور آپ اکثر سوتے کم تھے اور بہت کم لیٹتے تھے اور رات اور دن کا زیادہ حصہ مخالفوں کے رد اور اسلام کی خوبیاں اور آنحضرت ا کے ثبوت رسالت و نبوت اور قرآن شریف کے منجانب اللہ ہونے کے دلائل اور توحید باری تعالٰی اور ہستی باری تعالیٰ کے بارہ میں لکھنے میں گزرتا تھا اور اس سے جو وقت بچتا تو دعاؤں میں خرچ ہو تا۔دعاؤں کی حالت میں نے آپ کی دیکھی ہے کہ ایسے اضطراب اور ایسی بیقراری سے دعا کرتے تھے کہ آپ کی حالت متغیر ہو جاتی۔اور بعض وقت اسمال ہو جاتے اور دوران سر ہو جاتا۔اس واسطے بعض وقت مجھ کو جسم مبارک دبانے کا عمدہ موقعہ مل جاتا اور میں بعض وقت دبانے کے بہانے سے کمر دبانے لگتا اور آپ کو گود میں لے لیتا۔اس دبانے کی یہ تاثیر تھی کہ جب دبانے کا موقعہ مل جاتا تو آپ کی تاثیر ایسی غالب آتی کہ کئی کئی روز تک ایک لذت رہتی اور ماسوائے اللہ کے تمام شاخیں کٹ جاتیں اور اللہ تعالی کی محبت اور نمازوں میں ذوق شوق اور لذت اور سرور حاصل ہو جاتا میں