تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 98 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 98

تذكرة الحميدعي 98 پاس باتیں کرتے تھے۔اور اللہ تعالیٰ کا شکر کرتے تھے کہ اب تم کو اللہ تعالٰی نے دوباره زندگی مرحمت فرمائی تم مردہ تھے از سر نو زندگی بخشی۔محمد اسمعیل نے کہا کہ یوسف علی صاحب اب تم کو دوبارہ زندگی برکت دعا امام علیہ السلام حاصل ہوئی ہے اور یہ زندگی بھی ایک معجزانہ زندگی ہے اس کو مشکورانہ اور منتقیانہ طور سے گزارنا چاہئے دیکھو قیامت کے دن مجرم کہیں گے کہ اب اگر دوبارہ ہم زندہ کئے جائیں تو ہم تیری فرمانبرداری کریں گے اور ذرہ بھی خلاف ورزی اور عدول حکمی نہ کریں گے اور اعمال صالحہ بجالائیں گے اب ہم یقین لاچکے اور آنکھوں سے جو دیکھنا تھا دیکھ چکے ہیں سو اب تم کو یہ موقع اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہیں دکھلا دیا کہ اب تم کو موت کے منہ سے نکال لیا۔اور از سر نو زندگی بخشی کوئی آثار تمہاری زندگی کے نہ تھے اب تم کو چاہئے کہ پاک وصاف زندگی مومنانہ الٹی رضامندی کے ماتحت ختم کرو ایسا نہ ہو کہ یہ انعام الہی تم سے واپس لیا جائے اور دو چند عذاب کے مستحق ہو جاؤ لوگ ہمیشہ انبیاء سے معجزات مانگتے رہے اور دیکھتے رہے مگر ایمان کی توفیق نہ ملی مگر تم نے کوئی معجزہ طلب نہیں کیا اور بغیر طلب اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے طفیل اپنے مامور کے تم کو عظیم الشان نشان احیاء موتی خود تمہاری ذات پر دکھلا دیا اب تمہارے دل میں اللہ ہو تمہارے بال بال رگ رگ میں اللہ تعالٰی بس جاوے۔اب تمہارا غیر اللہ کوئی مقصود محبوب مطلوب معبود نہ رہے اس پر مرحوم یوسف علی نے کہا کہ ہاں بے شک اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے اپنے فضل و کرم سے ہمارے وقت میں مامور بھیجا اور مسیح موعود اور مہدی موعود کا منصب عطا کر کے مبعوث فرمایا جسکی تمنا میں اولیاء صلحاء علماء غوث و قطب ہزاروں ہزار بے شمار گذر گئے اور یہ وقت کسی کے ہاتھ نہ آیا۔اور پھر ہمارے ملک میں اور اس پر یہ فضل فرمایا کہ ہم کو اس مرسل و مامور کی شناخت کی توفیق دی۔اور اس سے بڑھ کر یہ اور فضل د رحمت ہمارے شامل حال ہوئی کہ اس کے مبائعین اور انصار میں داخل فرمایا - 1