تذکار مہدی — Page 801
تذکار مهدی ) 801 روایات سید نا محمودی کی مجھے بہت فکر ہے۔مجھے نہیں یاد کہ ان دنوں میں مجھے خاص طور پر کوئی بیماری تھی صرف چھ مہینے پہلے بخار رہا تھا۔لیکن اس حالت کو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے اور طرح بیان فرمایا میں ایک دفعہ ان کے پاس گیا تو کہنے لگے میاں تم بیمار ہو تمہاری صحت بڑی خراب ہے پر مجھے مرزا صاحب کی فکر ہے ان کی صحت تم سے بھی زیادہ خراب ہے۔تو انہوں نے اپنی محبت میں بیماریوں کا توازن یہ کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیماری کو بڑھایا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی محبت پدری کی وجہ سے میری بیماری کو بڑھایا بہر حال وہ حالت اس قسم کی تھی کہ میں بھی اور جو واقف لوگ تھے وہ بھی سمجھتے تھے کہ میں کسی لمبی عمر کو نہیں پہنچ سکتا اور کوئی لمبا اور بوجھ اُٹھانے والا کام نہیں کرسکتا۔مجھے یاد ہے کہ شروع ایام خلافت میں جب مجھ پر جماعت نے اتفاق کیا تو میرے دل میں یہ خیال آتا تھا کہ میں یہ بوجھ کہاں اُٹھا سکتا ہوں اور بعض دفعہ اس سے بڑی گھبراہٹ ہوتی تھی۔مجھے خوب یاد ہے کہ اس وقت میں اپنے دل کو اس رنگ میں تسلی دیا کرتا تھا کہ میری صحت تو ایسی ہے ہی نہیں کہ میں زیادہ دیر تک زندہ رہوں اس لئے یہ بوجھ تھوڑے دنوں کا ہی ہے کوئی زیادہ فکر کی بات نہیں لیکن ان حالات کے ہوتے ہوئے باوجود بیماریوں کے اور باوجود اس حملہ کے جو پچھلے سال مجھ پر ہوا اب میں اس عمر کو پہنچ گیا ہوں کہ اس سال کے ختم ہونے پر جنوری میں میں چھیاسٹھ سال کا ہو جاؤں گا۔گویا گورنمنٹ جس عمر میں جا کے پینشن دیتی ہے اس سے گیارہ سال بڑی عمر ہو جائے گی۔(سال 1954 ء کے اہم واقعات، انوار العلوم جلد 24 صفحہ 508 تا 510) پیشگوئی مصلح الموعود کا حقیقی مصداق اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کے رحم سے وہ پیشگوئی جس کے پورا ہونے کا ایک لمبے عرصہ سے انتظار کیا جا رہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اُس کے متعلق اپنے الہام اور اعلام کے ذریعہ مجھے بتا دیا ہے کہ وہ پیشگوئی میرے وجود میں پوری ہو چکی ہے اور آب دشمنانِ اسلام پر خدا تعالیٰ نے کامل حجت کر دی ہے اور اُن پر یہ امر واضح کر دیا ہے کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچا مذہب، محمد رسول اللہ نے خدا تعالیٰ کے سچے رسول اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا تعالیٰ کے سچے فرستادہ ہیں۔جھوٹے الله