تذکار مہدی — Page 800
تذکار مهدی ) 800 روایات سید نامحمود میں احمدیت ہی احمدیت ہو گی۔ان سب ممالک کو خدا کا کلام سنایا جائے گا اور ایک دن وہ ہوگا کہ خدا کا سورج احمد یوں ہی احمد یوں پر چڑھے گا۔حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئیاں ہیں جو پوری ہونگی۔یہ تو عام پیشگوئی ہے لیکن ایک ملک کے متعلق ایک خاص پیشگوئی بھی ہے جو میں سناتا ہوں۔حضرت مرزا صاحب نے فرمایا ہے کہ زار روس کا عصا مجھے دیا گیا اور امیر بخارا کی کمان آپ کو ملی۔“ (مفہوماً تذکرہ صفحہ 458 ایڈیشن چہارم) پس ہم امید کرتے ہیں کہ روس کی حکومت عنقریب احمدی ہو گی۔زار کی سلطنت مٹ چکی ہے عصاء زار روس سے چھینا جا چکا ہے اور آدھا حصہ پیشگوئی کا پورا ہو چکا ہے مگر اب دوسرا حصہ بھی انشاء اللہ پورا ہوگا اور دنیا اپنی آنکھوں سے خدا کے مقدس کی صداقت کو دیکھ لے گی۔معیار صداقت۔انوار العلوم جلد 6 صفحہ 64) وفات سے قبل میری صحت کے بارے میں فکر علاج کی طرف توجہ یہ ایک سچی بات ہے۔کوئی انسان اس دنیا میں ہمیشہ تک زندہ رہا ہی نہیں آخر ہر شخص نے کسی نہ کسی وقت اس دنیا سے جانا ہے۔اپنی مثال کو میں دیکھتا ہوں تو وہ ایک معجزانہ نظر آتی ہے کیونکہ مجھے بچپن میں ہی کئی قسم کی بیماریاں لگی ہوئی تھیں میں چھوٹا ہی تھا جب کہ مجھے خسرہ نکلا۔پھر اس کے بعد کالی کھانسی ہوگئی اور یہ بیماری اتنی شدید ہوئی کہ اس سے خنازیر پیدا ہو گئیں۔وہ خود اپنی ذات میں ایک مہلک مرض ہے اس کے بعد جب قریب بلوغت پہنچا۔تو چھ مہینے سال تک متواتر بخار رہا اور اس کے ایک دو حملے ہوئے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بے انتہا محبت تھی اس لئے وہ اس بات کو اور نگاہ سے دیکھتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام مجھے اپنا بیٹا سمجھتے ہوئے اور نگاہ سے دیکھتے تھے۔ایک ہی واقعہ کو دونوں نے مختلف شکلوں سے دیکھا مجھے تو یاد نہیں کہ ان دنوں میں میں خاص طور پر بیمار تھا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی وفات سے دس پندرہ دن پہلے بغیر میرے کہنے کے یا بغیر میرے کسی قسم کی بیماری کی شکایت کرنے کے لاہور میں ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کو بلایا اور کہا محمود کی صحت بہت خراب رہتی ہے۔مجھے اس کی بڑی فکر ہے۔آپ اس کو اچھی طرح دیکھیں اور اس کے لئے کوئی علاج تجویز کریں۔یہ بھی کہا کہ میری بھی صحت اچھی نہیں پر اس کی زیادہ خراب ہے اور اس -