تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 796 of 862

تذکار مہدی — Page 796

تذکار مهدی ) Ⓒ796 روایات سید نا محمود ہے کہ تیرے دشمن ابتر ہوں گے۔اس کے یہی معنی ہیں کہ اب وہی اولاد قائم رہے گی جو رسول کریم ﷺ کی اولاد بن کر رہے گی۔چنانچہ دیکھ لومکر مہ جو ابو جہل کا بیٹا ہے اولاد ہوئی مگر کون ہے جو یہ کہے کہ میں ابو جہل کی اولاد ہوں وہ یہی کہتے ہیں کہ ہم رسول کریم ﷺ کی اولاد ہیں اور اس سے زیادہ کسی کی نسل کیا منقطع نہیں ہو سکتی ہے کہ نسل موجود ہوتے ہوئے بھی اپنے اباء کی نسل ہونے سے انکار کر دے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا گیا کہ تیرے سوا اس خاندان کی نسلیں منقطع ہو جائیں گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اب اس خاندان میں سے وہی لوگ باقی ہیں جو سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے اور باقی سب کی نسلیں منقطع ہو گئی ہیں جس وقت حضرت مسیح موعود نے دعوی کیا اس وقت اس خاندان میں ستر کے قریب مرد تھے لیکن اب سوائے ان کے جو حضرت مسیح موعود کی جسمانی یا روحانی اولاد ہیں۔ان ستر میں سے ایک بھی اولاد نہیں ہے حالانکہ انہوں نے حضرت صاحب کا نام مٹانے میں جس قدر ان سے ہو سکا کوششیں کیں اور اپنی طرف سے پورا زور لگا یا مگر نتیجہ کیا ہوا! یہی کہ وہ خود مٹ گئے اور ان کے نسلیں منقطع ہو گئیں۔یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک عظیم الشان نشان ہے۔(خطبات محمود جلد سوم صفحہ 39) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بائیکاٹ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود کی مخالفت بہت زیادہ تھی رشتہ داروں نے آپ سے ملنا ترک کر دیا تھا اور آپ بھی ان سے نہیں ملتے تھے بلکہ خاندان والوں کی مخالفت کا یہ عالم تھا کہ والدہ صاحبہ سناتی ہیں کہ حضرت صاحب کے ننھیال میں ایک بڑی عمر کی عورت تھیں وہ بین ڈالا کرتی تھیں کہ چراغ بی بی کے لڑکے کو کوئی دیکھنے بھی نہیں دیتا۔حضرت مسیح موعود کو چوراور ڈاکوؤں کی طرح علیحدہ رکھا جاتا تھا کیونکہ ان کو خاندانی عزت کو بٹہ لگانے والا سمجھا جاتا تھا۔خطبات محمود جلد 11 صفحہ 252 ) تائی صاحبہ کی بیعت ان حالات میں یہ قیاس کرنا کہ تائی احمدی ہو جائے گی۔بظاہر ایک غیر معمولی بات تھی انسان کا دل بدل سکتا ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ حالات کیا کہتے ہیں؟ ایسے وقت میں آپ کو الہام ہوا