تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 792 of 862

تذکار مہدی — Page 792

تذکار مهدی ) غلبہ احمدیت کے ذرائع 792 روایات سید نا محمود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے متواتر بتایا کہ جماعت احمدیہ کو بھی ویسی ہی قربانیاں کرنی پڑیں گی جیسی پہلے انبیاء کی جماعتوں کو کرنی پڑیں۔چنانچہ ایک دفعہ آپنے رویا میں دیکھا کہ میں نظام الدین کے گھر میں داخل ہوا ہوں۔نظام الدین کے معنی ہیں ”دین کا نظام اور اس رؤیا کا مطلب یہ ہے کہ آخر احمد یہ جماعت ایک دن نظام دین بن جائے گی اور دنیا کے اور تمام نظاموں پر غالب آ جائے گی مگر یہ غلبہ کس طرح ہوگا۔اس کے متعلق رؤیا میں آپ فرماتے ہیں۔ہم اس گھر میں کچھ سنی طریق پر ہوں گے اور کچھ حسینی طریق پر داخل ہوں گے۔( تذکرہ ایڈیشن دوم صفحہ 789-788) یہ سب لوگ جانتے ہیں کہ حضرت حسنؓ نے جو کامیابی حاصل کی وہ صلح سے کی اور حضرت حسینؓ نے جو کامیابی حاصل کی وہ شہادت سے حاصل کی۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا گیا کہ نظام الدین کے مقام پر جماعت پہنچے گی تو سہی مگر کچھ صلح محبت اور پیار سے اور کچھ شہادتوں اور قربانیوں کے ذریعہ۔اگر ہم میں سے کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ بغیر صلح اور محبت اور پیار کے یہ سلسلہ ترقی کرے گا تو وہ بھی غلطی کرتا ہے اور اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ بغیر قربانیوں اور شہادتوں کے یہ سلسلہ ترقی کرے گا تو بھی غلطی کرتا ہے۔ہمیں کبھی صلح اور آشتی کی طرف جانا پڑے گا اور کبھی حسینی طریق اختیار کرنا پڑے گا جس کے معنے یہ ہیں کہ ہم نے دشمن کے سامنے مر جانا ہے مگر اس کی بات نہیں مانی۔یہ دونوں طریق ہمارے لئے مقدر ہیں۔نہ خالی مسیحیت والا سلوک ہمارے لئے مقدر ہے نہ خالی مہدویت والا سلوک ہمارے لئے مقدر ہے۔ایک درمیانی راستہ ہے جس پر ہمیں چلنا پڑے گا۔ایک غلبہ ہوگا صلح اور محبت اور پیار کے ساتھ اور ایک غلبہ ہو گا قربانیوں کے ساتھ۔اس کے بعد جماعت نظام الدین کے گھر میں داخل ہوگی اور اسے کامیابی حاصل ہوگی۔(تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 3 58) بیزی گورنمنٹ کے لئے دعا میں نے حضرت مسیح موعود سے زبانی سنا تھا شاید آپ نے کہیں لکھا بھی ہو کہ ایک خطرناک جنگ ہوگی۔معلوم نہیں اس وقت ہم ہوں گے یا نہیں ہوں گے مگر گورنمنٹ کے لیئے اسی وقت دعا کر دیتے ہیں کہ خدا اسے کامیاب کرے۔انبیاء کے بھی کیسے پاک دل ہوتے ہیں