تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 781 of 862

تذکار مہدی — Page 781

تذکار مهدی ) 781 روایات سید نا محمود شراب اپنے اندر حرمت رکھتی ہے استعمال کرنے پر تو ایک شخص کو جماعت سے خارج کر دیا اور وہ جس نے یہ کہا تھا کہ میں کہ میں حضرت ابو بکر سے حضرت علی کو افضل سمجھتا ہوں۔باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنا عقیدہ یہ تھا کہ حضرت ابوبکر، حضرت علیؓ سے افضل ہیں۔اسے بیعت کرنے کی اجازت دے دی۔در حقیقت بعض باتیں وقتی فتنہ کے لحاظ سے بڑی ہوتی ہیں۔حالانکہ وہ اصل میں چھوٹی ہوتی ہیں اور بعض باتیں وقتی فتنہ کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں۔حالانکہ اصل میں بڑی ہوتی ہیں۔پس وقتی فتنہ کے لحاظ سے کبھی بڑی بات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور چھوٹی بات پر ایکشن لے لیا جاتا ہے۔مگر ان لوگوں نے کبھی عقل سے کام نہیں لیا۔ان کا مقصد صرف اعتراض کرنا ہوتا ہے۔“ الفضل 13 ستمبر 1961 ء جلد 50/15 نمبر 211 صفحہ 4)۔تجدید عہد بیعت تجدید عہد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صوفیاء سے ثابت ہے جسے بیعت ارشاد کہا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کئی دفعہ لوگوں سے فرمایا کرتے تھے کہ دوبارہ بیعت کرلو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کے بعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ستر ستر اور سوسو مرتبہ بیعت کی یعنی جب بھی موقعہ ملتا وہ شامل ہو جاتے تو تجدید عہد خوبی کی بات ہے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ دوست اس ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں جماعت کے اندر نئی بیداری اور نئی روح پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ عہدیداران کے بھی امتحان کا وقت ہے اور مجلس خدام الاحمدیہ کے ممبروں کا بھی اور باقی جماعت کا بھی۔آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق دے کہ میں سچائیوں کو کھول کھول کر بیان کرسکوں اور جماعت کو بھی توفیق دے کہ ان کو قبول کر سکے اور ان پر عمل کر سکے۔آمین۔خطبات محمود جلد 19 صفحہ نمبر 344) اس زمانہ اور پرانے زمانہ میں فرق مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سیر کو تشریف لے جارہے تھے۔نواب محمد علی خاں صاحب مرحوم بھی ساتھ تھے۔آپ نے بڑے تعجب سے فرمایا۔نواب صاحب یہ کتنا اندھیر ہے کہ پہلے جو چوڑھا ہمارے ہاں کام کرتا تھا۔اسے ہم چار آنہ ماہوار دیا کرتے تھے