تذکار مہدی — Page 748
تذکار مهدی ) 748 روایات سید نا محمود ) حالت میں تھے امرتسر میں تقریر فرمارہے تھے کہ آپ کے گلے میں خشکی محسوس ہوئی۔ایک دوست نے یہ دیکھ کر آپ کے آگے چائے کی پیالی پیش کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیالی ہٹا دی لیکن تھوڑی دیر کے بعد اُس نے حلق کی تکلیف کے خیال سے پھر پیالی پیش کر دی آپ نے پھر ہاتھ سے اشارہ کیا کہ رہنے دو لیکن تیسری دفعہ اس نے پھر پیالی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آگے کر دی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غالباً یہ سمجھ کر کہ اگر میں نے چائے کی پیالی نہ لی تو یہ ریاء ہو جائے گا اور سمجھا جائے گا کہ میں نے لوگوں کو دکھانے کی خاطر اس حکم پر عمل نہیں کیا جو سفر کے وقت روزہ نہ رکھنے کے متعلق اللہ تعالیٰ نے دیا ہے جب تیسری بار اُس دوست نے پیالی پیش کی تو آپ نے لے لی اور اس میں سے تھوڑا سا گھونٹ بھر لیا۔یہ دیکھتے ہی لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ امام مہدی ہونے کا دعوی کرتے ہیں مگر رمضان میں روزے نہیں رکھتے۔وہ لوگ جو اُس وقت شور مچارہے تھے ان میں سے یقیناً نوے فیصدی نماز با جماعت کیا نماز کے ہی تارک تھے اور یقیناً ان میں سے ننانوے فیصدی جھوٹ بولنے، دھوکا فریب کرنے اور لوگوں کے مال لوٹ لینے والے تھے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ان میں سے ننانوے فیصدی روزہ دار تھے کیونکہ ہندوستان میں روزہ کو سب سے بڑی نیکی سمجھا جاتا ہے مگر روزہ وہ اس طرح نہیں رکھتے جس طرح رسول کریم ﷺ نے روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ جو شخص روزہ رکھ کر جھوٹ بولتا ، غیبت کرتا یا گالی دیتا ہے خدا تعالیٰ کے حضور اس کا کوئی روزہ نہیں وہ صرف بھوکا اور پیاسا رہتا ہے۔اس حدیث کے مطابق گوننانوے فیصدی مسلمان بظاہر روزہ رکھ کر بھو کے اور پیا سے رہتے ہیں مگر وہ اس بھو کے پیاسے رہنے کو سب سے بڑی نیکی سمجھتے ہیں۔ان کے نزدیک جو شخص روزے رکھ لے اور چند اور نیکیوں پر عمل کرلے اُس کا بیڑا پار ہے۔ایسے لوگ دنیا میں پاکیزگی کے قائم کرنے میں کبھی ممد نہیں ہو سکتے اور نہ وہ صحیح معیار گناہ قائم کر سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے ذہن میں یہ نقشہ جمالیا ہوتا ہے کہ کچھ چھوٹی نیکیاں ہوتی ہیں اور کچھ بڑی نیکیاں ہوتی ہیں اور کچھ چھوٹی بدیاں ہوتی ہیں اور کچھ بڑی بدیاں ہوتی ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ جس نیکی کو بڑا سمجھے ہوئے ہوتے ہیں اسے تو وہ اختیار کر لیتے ہیں مگر جن بدیوں کو چھوٹا سمجھ رہے ہوتے ہیں اُن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔حالانکہ اسلام نے اسی نیکی کو بڑا قرار دیا ہے جس پر عمل کرنا اس کے لئے دوبھر ہو اور اسی بدی کو بڑا قرار دیا ہے جس سے بچنا انسان کے لئے دوبھر ہو۔( خطبات محمود جلد 17 صفحہ 343،342)