تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 739 of 862

تذکار مہدی — Page 739

تذکار مهدی ) 739 روایات سید نامحمودی لئے سگریٹ اور سگار منگوائے کیونکہ قرآن کریم میں تمباکو کا ذکر نہیں آتا صرف قیاس سے اس کی کراہت ثابت کی جاتی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود اس سے کراہت کرتے تھے مگر مہمان کے لئے لاہور سے منگوائے۔(الفضل مورخہ 14 دسمبر 1939 ء جلد 27 نمبر 286 صفحہ 4 ) مومنوں کے لئے حلال و طیب کھانا بانی سلسلہ احمدیہ بھی چونکہ نبوت کے مدعی تھے اس لئے آپ پر بھی کھانوں کے متعلق اعتراض کیا گیا۔آپ بعض امراض کی وجہ سے مشک اور عنبر اور بادام روغن وغیرہ کا استعمال فرمایا کرتے تھے۔اور یہ بات اُن لوگوں کو عجیب معلوم ہوتی تھی جو ان چیزوں کا استعمال روحانیت کے منافی سمجھا کرتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ایک دفعہ درس دے کر مسجد اقصیٰ سے واپس تشریف لا رہے تھے کہ راستہ میں ایک ہندو جو ریٹائرڈ ڈپٹی تھا اور جس کا مکان بعد میں صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر کے لئے خرید لیا گیا تھا۔بڑے ادب کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا۔مولوی صاحب میں نے ایک بات پوچھنی ہے آپ خفا تو نہیں ہوں گے۔آپ نے فرمایا۔مجھے خفا ہونے کی کیا ضرورت ہے آپ شوق سے دریافت فرمائیں۔وہ کہنے لگا میں نے سنا ہے کہ مرزا صاحب مشک اور عنبر اور بادام روغن اور پلاؤ وغیرہ بھی کھا لیتے ہیں۔کیا یہ ٹھیک ہے؟ آپ نے فرمایا۔ہاں ٹھیک ہے۔وہ یہ غیر متوقع جواب سن کر سخت حیران ہوا اور کہنے لگا۔کیا فقیروں کے لئے بھی یہ چیزیں جائز ہیں؟ آپ نے فرمایا۔ہاں ہمارے مذہب میں فقراء کے لئے بھی پاک چیزیں کھانے کا حکم ہے۔اس جواب سے وہ سخت حیران ہوا اور اچھا کہہ کر چلا گیا۔یہ تو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کا واقعہ ہے جو تہذیب اور شرافت سے بات کرنے کے عادی تھے۔ہمارے ایک دوست جو تیز زبان تھے اور امرتسر کے رہنے والے تھے اُن کو کوئی ہندو مجسٹریٹ مل گیا اور کہنے لگا۔کیا ہے تمہارا مرزا ! تم کہتے ہو وہ خدا کا ماً مور ہے اور یہ ہے اور وہ ہے ہم نے تو سنا ہے کہ وہ بادام اور پستہ اور مرغ سب چیزیں کھا لیتا ہے۔وہ کہنے لگے۔آپ مرزا صاحب کو چڑانے کے لئے پاخانہ کھایا کریں مجھے اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ششم صفحه 450)