تذکار مہدی — Page 730
تذکار مهدی ) 730 روایات سید نا محمود إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَة فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُهُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُةُ خطبہ الہامیہ آسانی سے یاد ہو جاتا ہے (خطبات محمود جلد دوم صفحہ 25) اگر قرآن کریم کے بعد آسانی اور سہولت سے کوئی عبارت حفظ ہوسکتی ہے تو یہی تقریر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی۔یہ حفظ کرنے کیلئے اس قد را قرب ہے کہ وہ دن جس میں کی گئی تھی ابھی ڈوبا نہیں تھا کہ چھوٹے چھوٹے بچے اس کے فقرے گلیوں میں دوہراتے پھرتے تھے۔وجہ یہ کہ ایسی مقطع اور سمیع ہے کہ بہت آسانی سے یاد ہوسکتی ہے۔اس وقت میری عمر بارہ برس کے قریب تھی اور کئی بچے مجھ سے بھی چھوٹی عمر کے تھے مجھے یاد ہے ہمیں اس تقریر کے کئی فقرے یاد ہو گئے تھے اور تقریر کرنے کے وقت کے نقشہ کا ایسا اثر تھا کہ بغیر اس بات کے علم کے کہ سواری کا پڑھنے کے ساتھ خاص تعلق ہوتا ہے ہم دیواروں کو گھوڑا بنا لیتے اور فقرات کو پڑھتے اور ہم سمجھتے کہ سواری سے ان فقرات کو کوئی خاص مناسبت ہے۔تو بلحاظ اس کے کہ اس عید کو ہماری جماعت کے ساتھ یہ خاص خصوصیت ہے کہ اس پر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ایک بہت بڑا معجزہ دکھایا۔ہمارے لئے یہ بڑی عید ہے پھر اس لحاظ سے بھی بڑی ہے۔کہ اس کے ذریعہ قربانیوں کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے اور تمام بڑائیوں کے حاصل کرنے کے لئے نفس کی قربانی ضروری ہوتی ہے۔اس عید پر نفس کی قربانی کی طرف اشارہ ہے اور مال کی قربانی کرائی جاتی ہے۔قادیان میں دو جمعے الفضل 20 ستمبر 1919 ء جلد 7 نمبر 33 صفحہ 4 اگر تم نے جمعہ کی مشق ہی کرنی ہے تو ہفتہ یا اتوار کے کسی دن اکٹھے ہو کر جمعہ کی مشق کر لیا کرو دین کو تمسخر بنانا جائز نہیں ہے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں قادیان میں تو دو جمعے ہوتے رہے ہیں۔پھر ہمیں روکا کیوں جاتا ہے۔سو یا درکھنا چاہئے کہ اس کی ایک وجہ تھی اور وہ یہ کہ ان دنوں ملک میں شدید طاعون پھیلا ہوا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات اور آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق مسجد مبارک اور اس کے