تذکار مہدی — Page 700
تذکار مهدی ) 700 روایات سید نامحمود ہے کہ یہ اوروں کو چھوڑ کر مجھ سے آچمٹا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ میرے اندر جنون کی رگ ہے جس سے اس دیوانہ کو مناسبت ہوئی اور وہ میری طرف کھنچا آیا تو ایسے آدمیوں کا ادھر جھکنا اور ان کے پیچھے چلنا جو نمازوں میں ست ہیں بتاتا ہے کہ انہیں بھی سست لوگوں سے مناسبت ہے۔خطبات محمود جلد 9 صفحہ 348۔349 ) | ہو۔بہت سی بیماریاں نیم پختہ کھانا کھانے سے لاحق ہوتی ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے میں نے سنا۔آپ کسی عورت کا قصہ بیان فرماتے کہ اس کا ایک ہی لڑکا تھا۔وہ لڑائی پر جانے لگا تو اس نے اپنی ماں کو کہا کہ آپ مجھے کوئی ایسی چیز بتائیں جو میں اگر واپس آؤں تو تحفہ کے طور پر آپ کے لئے لیتا آؤں اور آپ اسے دیکھ کر خوش ہو جائیں۔ماں نے کہا اگر تو سلامت آجائے تو یہی بات میرے لئے خوشی کا موجب ہو سکتی ہے۔لڑکے نے اصرار کیا اور کہا آپ ضرور کوئی چیز بتا ئیں۔ماں نے کہا۔اچھا اگر تم میرے لئے کچھ لانا ہی چاہتے ہو تو روٹی کے جلے ہوئے ٹکڑے جس قدر زیادہ لا سکولے آنا میں انہی سے خوش ہو سکتی ہوں۔اس نے اسکو بہت معمولی بات سمجھ کر کہا کہ کچھ اور بتائیں لیکن ماں نے کہا بس یہی چیز مجھے سے زیادہ خوش کر سکتی ہے۔خیر وہ چلا گیا۔جب روٹی پکا تا تو جان بوجھ کر اسے جلاتا تا جلے وئے ٹکڑے زیادہ جمع ہوں روٹی کا اچھا حصہ تو خود کھا لیتا اور جلا ہوا حصہ ایک تھیلے میں ڈالتا جاتا۔کچھ مدت کے بعد جب گھر آیا تو اس نے جلے ہوئے ٹکڑوں کے بہت سے تھیلے اپنی ماں کے آگے رکھ دیئے۔وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔اس نے کہا اماں! میں نے آپ کے کہنے پر عمل تو کیا ہے مگر مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہوا کہ یہ بات کیا تھی؟ ماں نے کہا اس وقت جبکہ تم گئے تھے اس کا بتانا مناسب نہ تھا اب بتاتی ہوں اور وہ یہ کہ بہت سی بیماریاں انسان کو نیم پختہ کھانا کھانے کی وجہ سے لاحق ہو جاتی ہیں میں نے جلے ہوئے ٹکڑے لانے کا اس لئے کہا کہ تم ان ٹکڑوں کے لئے روٹی کو ایسا پکاؤ گے کہ وہ کسی قدر جل بھی جائے۔جلی ہوئی کو رکھ دو گے اور باقی کھا لو گے اس سے تمہاری صحت بہت اچھی رہے گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔یہ کیا چھوٹی سی بات تھی لیکن در حقیقت اس کے بچہ کو بچانے کا موجب ہو گئی۔سپاہی چونکہ جلدی جلدی کھانا پکا کر کھا لیتے ہیں اور اس طرح اکثر کچا رہتا ہے اسی لئے انہیں پیچش اور محرقہ وغیرہ امراض اکثر لاحق رہتی ہیں۔اُس کی ماں نے ایسی بات بتائی جو بظاہر تو بہت معمولی تھی مگر جب اُس نے اس پر عمل کیا تو بہت بڑا فائدہ اُٹھایا یعنی اس سے اُس کی صحت سلامت رہی۔(خطبات محمود جلد 5 صفحہ 189-188)