تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 693 of 862

تذکار مہدی — Page 693

تذکار مهدی ) گزشتہ قصور کی سزا 693 روایات سید نا محمود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک قصہ سُنایا کرتے تھے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے ایک دفعہ اپنے باورچی کو محض اس جرم میں کہ کھانے میں اُس نے کچھ نمک زیادہ ڈال دیا تھا ایک سو کوڑے لگانے کی سزا دی۔عزیز الدین ایک مسلمان اُن کے وزیر تھے وہ بڑے نرم دل تھے کہنے لگے۔یہ بادشاہ کی شان سے بعید ہے کہ کھانے میں ذرا سا نمک زیادہ ہو جائے تو وہ اس پر چڑ کر ایک سو کوڑے لگانے کا حکم دے دے مہا راجہ کہنے لگا۔وزیر صاحب! آپ یہ خیال نہ کریں کہ میں اسے نمک کی زیادتی پر یہ سزا دے رہا ہوں اس نے میرا ایک سو بکرا کھایا ہوا ہے اور ایک ایک بکرے پر ایک ایک ڈرے کی سزائیں اسے دے رہا ہوں۔کھانے میں نمک کی زیادتی محض ایک بہانہ ہے۔اس ذریعہ سے تو مجھے اس کو گزشتہ قصوروں کی سزا دینے کا موقع مل گیا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 389 ) بندہ کو اللہ تعالیٰ سے دوستی اور محبت کرنی چاہئیے ہمارے لئے اللہ تعالیٰ نے کامیابی کا گر یہی رکھا ہے کہ تقویٰ سے وابستہ رہیں اپنے اندر بیداری اور تقویٰ پیدا کرو ہم دنیوی باتوں سے کامیاب نہیں ہو سکتے۔دوست، علم، جتھہ کوئی چیز ہمیں کامیاب نہیں کر سکتی دنیا میں ہم سے بہت زیادہ یہ چیزیں رکھنے والے موجود ہیں۔ہم تو ایسی صورت میں ترقی کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے فرشتے ہمارے آگے آگے چلتے جائیں کہ ان کے لئے راستہ چھوڑ دو راستہ چھوڑ دو پس تم اپنے نفوس میں تقویٰ خوف الہی اور بیداری پیدا کرو تم میں سے کتنے ہیں جو تہجد کی نماز پڑھتے ہیں اگر اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کر لو تو خود بخود ہی سب کام ہوتے جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہ ایک شخص کسی سفر پر جانے لگا تو اس نے اپنا کچھ روپیہ قاضی کے پاس بدامانت رکھوایا۔عرصہ کے بعد واپس آکر اس نے جب روپیہ مانگا تو قاضی کی نیت بدل گئی اور اس نے کہا میاں عقل کی دوا کرو کونسا رو پید اور کیسی امانت۔میرے پاس تم نے کب رو پیر رکھوایا تھا۔اس نے کوئی تحریر وغیرہ تو لی نہیں تھی کیونکہ وہ سمجھتا تھا قاضی صاحب کی ذات ہی کافی ہے۔مگر قاضی صاحب نے کہا کہ اگر کوئی روپیہ رکھ گئے تھے تو لاؤ ثبوت پیش کرو، کوئی رسید دکھاؤ کوئی گواہ لاؤ۔اس نے بہت یاد دلایا مگر وہ یہی کہتا گیا کہ تمہارا دماغ پھر گیا ہے۔میں نے کوئی روپیہ نہیں لیا۔