تذکار مہدی — Page 681
تذکار مهدی ) 681 روایات سید نا محمود ) بڑا عالم ہو مگر اس مجلس میں جا کر سب کے سامنے لیٹ جائے تو کوئی اس کے علم کی پرواہ نہیں کرے گا اور اس کی نسبت لوگوں پر بہت برا اثر پڑے گا۔پس یہ نہایت ضروری علم ہے اور مبلغ کا اس کو جاننا بہت ضروری ہے۔ہر ایک مبلغ کو چاہئے کہ وہ جغرافیہ، تاریخ، حساب ، طب، آداب گفتگو، آداب مجلس و غیرہ علوم کی اتنی اتنی واقفیت ضرور رکھتا ہو۔جتنی مجلس شرفاء میں شامل ہونے کے لئے ضروری ہے اور یہ کوئی مشکل کام نہیں تھوڑی سی محنت سے یہ بات حاصل ہوسکتی ہے۔اس کے لئے ہر علم کی ابتدائی کتابیں پڑھ لینی چاہئیں۔پھر واقعات حاضرہ سے واقفیت ہونی چاہئے۔مثلاً کوئی پوچھے کہ مسٹر گاندھی کون ہے اور مبلغ صاحب کہیں میں تو نہیں جانتا تو سب لوگ ہنس پڑیں گے اور اسے حقیر سمجھیں گے اس لئے ایسے واقعات سے جو عام لوگوں سے تعلق رکھتے ہوں اور روز مز ہ ہو رہے ہوں ان سے واقفیت حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔( ہدایات زریں۔انوار العلوم جلد 5 صفحہ 584 تا 585 ) سلسلہ کی کتابوں میں علم کا بڑا ذخیرہ موجود ہے میں سمجھتا ہوں کہ ربوہ سے سوسو دو دو سو میل کے اندر جتنے لوگ ہیں ان کو تو یہ اقرار کرنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی طرح ہم نے تین چار دفعہ مہینہ میں ضرور پہنچنا ہے۔وہ ہر اتوار کو آپہنچتے تھے۔مفتی محمد صادق صاحب کو تو تم نے دیکھا ہے۔ان کی صحت کتنی کمزور ہے مگر وہ کمزور شخص ہر اتوار کو بٹالہ سے بارہ میل پیدل چل کر قادیان آ پہنچتا تھا۔اسی طرح منشی اروڑے خاں صاحب مرحوم کپورتھلہ سے چلتے تھے اور قادیان آتے تھے۔اُس وقت ان کی تنخواہ صرف پانچ چھ روپے ہوتی تھی۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو وہ آئے اور آ کر مجھے پیغام بھیجا کہ ملنا ہے۔میں باہر آیا تو انہوں نے مصافحہ کیا اور تین یا چار اشرفیاں میرے ہاتھ میں دے دیں اور پھر رونے لگے۔میں نے سمجھا کہ شاید حضرت صاحب کی وفات کی وجہ سے رورہے ہیں مگر ان کی چچنیں نکلتی چلی گئیں اور ہچکی بندھ گئی۔میں نے سمجھا کہ اس کے علاوہ کچھ اور بات بھی ہے اور انہیں کوئی اور واقعہ یاد آیا ہے۔میں اُن کو تسلی دیتا چلا جاؤں کہ صبر کیجئے کہ اللہ تعالیٰ کی یہی مشیت تھی۔آخر بڑی مشکل سے چپ ہوئے۔مگر چپ کر کے دوبارہ ہچکی لی اور رونے لگ گئے۔میری طبیعت بھی کچھ گھبرائی مگر میں نے صبر کیا۔آخر کہنے لگے میری ہمیشہ خواہش ہوتی تھی کہ میں حضرت صاحب کو سونا نذرانہ کے طور پر پیش