تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 671 of 862

تذکار مہدی — Page 671

671 روایات سید نا محمودی تذکار مهدی ) اور دوسروں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کرو تا تمہارا یہاں آنا خدا تعالیٰ اور دوسرے لوگوں کی نظر میں مقبول ہو۔الفضل 9 جنوری 1955 ء جلد 44/9 نمبر 8 صفحہ 3) خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے دوستوں کو یا درکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں ہر انسان کے قریب ہوں اور یہ کہ میں ہر پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہوں اور جس کے قریب خدا تعالیٰ ہو وہ اکیلا نہیں ہوسکتا۔بیشک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشفی حالت میں اپنے بازو پر یہ تحریر فرمایا کہ میں اکیلا ہوں اور خدا میرے ساتھ ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اکیلے تھے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی نظروں میں تو میں اکیلا ہوں لیکن حقیقہ خدا میرے ساتھ ہے۔اگر خدا کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی کوئی شخص اپنے آپ کو اکیلا کہتا ہے تو اس کی مثال اُس بیوقوف کی سی ہوگی جو اپنے باپ کے ساتھ سفر کر رہا تھا کہ رستہ میں ڈاکہ پڑا اور چور اُن کا مال ٹوٹ کر لے گئے۔جب کسی نے اُس سے پوچھا کہ کیا ہوا؟ تو اُس نے کہا ”چور تے لاٹھی دو بئنے میں تے باپو کلے“۔پس جو خدا تعالیٰ کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی کہتا میں اکیلا ہوں تو یہ اس کی بیوقوفی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان الفاظ کے یہ معنے ہیں کہ دنیا کی نظروں میں تو میں اکیلا ہوں لیکن خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو بکر سے فرمایا تھا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنا - ابوبکر ! گھبرانے کی کوئی بات نہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور جب اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے تو دس بارہ لفنگوں کی کیا طاقت ہے کہ وہ ہمیں تکلیف پہنچا سکیں۔خدا تعالیٰ انہیں خود تباہ کر دے گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کشف میں جو کہا گیا ہے کہ میں اکیلا ہوں اس کا یہی مطلب ہے کہ دنیا کو تو نظر نہیں آتا کہ میرے ساتھ کوئی اور بھی ہے لیکن خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے۔اگر وہ مجھ پر حملہ کریں گے تو وہ دیکھ لیں گے کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے میں کامیاب و کامران ہوں گا اور وہ ناکام اور ذلیل ہوں گے۔( الفضل یکم مارچ 1957 ء جلد 46/11 نمبر 52 صفحہ 5-4) وہم کا کوئی علاج نہیں ہر زمانہ میں سینکڑوں ہزاروں لوگ ایسے ہوتے رہے ہیں جو کہتے ہیں کہ دنیا میں قوت واہمہ ہی اصل چیز ہے۔اس کے سوا دنیا میں کسی اور چیز کا کوئی وجود ہے ہی نہیں۔ایک قوت