تذکار مہدی — Page 655
تذکار مهدی ) 655 روایات سید نامحمود تو اس کا 1/80 حصہ بھی کسی کو کچھ نہیں کہا۔جس قدر کہ ان مولویوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حق میں کہا ہے مگر پھر بھی یہ سیخ پا ہوئے جاتے ہیں۔اگر ہم کو کافر ، دجال، ملحد ، ابلیس ، شداد، فرعون اور ابوجہل وغیرہ کہنا اُن کے لیے جائز ہو گیا تھا۔تو کیا ان کے ایسا کہنے سے اشتعال پیدا نہ ہوتا تھا؟ حقیقت یہی ہے کہ ان لوگوں کو اپنی کثرت اور طاقت پر گھمنڈ ہے۔جیسے بھیڑیے نے بکری کے بچے کو کہا تھا کہ آگے سے جواب دیتا ہے؟ وہی سلوک ہمارے ساتھ کیا جارہا ہے۔لمصل (اسح کراچی 13 اکتوبر 1953ء جلد 6 نمبر 163 صفحہ 3) چھوٹے بچوں کی دلداری حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں ایک لڑکی تھی۔جواب فوت ہوگئی ہے۔اُس کی آنکھیں کمزور تھیں۔اُس کے والد کثرت سے قادیان آتے تھے اور اکثر ہمارے گھروں میں ہی رہتے تھے۔اُس کی آنکھ کا پوٹا جھکا ہوا تھا اور وہ بڑی کوشش سے پپوٹے اٹھا کر دیکھ سکتی تھی اور بڑی عمر تک اس کا یہی حال تھا۔میں نے اسے ادھیڑ عمر تک دیکھا ہے۔اُسے پہلے سے تو آرام تھا لیکن پھر بھی وہ بڑی مشکل سے دیکھتی تھی۔چونکہ اُس کی آنکھوں میں نقص تھا اور وہ دوسرے کو دیکھ نہیں سکتی تھی اس لیے وہ بچپن میں سمجھتی تھی کہ لوگ بھی اُسے نہیں دیکھتے۔اُن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک ضروری کتاب لکھ رہے تھے۔آپ کی کوشش یہ ہوتی تھی کہ بچے آپ کو ستائیں نہیں تا کتاب کا مضمون خراب نہ ہو۔ہم تو ایسی عمر کے تھے کہ یہ بات سمجھ سکتے تھے۔میری عمر اس وقت پندرہ سولہ سال کی تھی ، میاں بشیر احمد صاحب دس گیارہ سال کے تھے اور میاں شریف احمد صاحب آٹھ نو سال کے تھے۔اس لیے ہم تو سمجھ سکتے تھے کہ ہمارے وہاں جانے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کام میں حرج واقع ہوگا۔لیکن ہماری چھوٹی بہن امتہ الحفیظ بیگم جو میاں عبداللہ خاں صاحب سے بیاہی ہوئی ہیں ڈیڑھ دوسال کی تھیں وہ یہ بات نہیں سمجھ سکتی تھیں۔اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مٹھائی منگوا کر اپنے پاس رکھ لیتے تھے۔جب امتہ الحفیظ بیگم باتیں شروع کر دیتیں تو آپ انہیں مٹھائی دے دیتے اور وہ باہر آجاتیں۔اس طرح آپ اپنے وقت کا بچاؤ کر لیتے تھے۔ہماری بہن کا نام تو امتہ الحفیظ بیگم ہے لیکن اس وقت ھیچی هیچی " کہا کرتے تھے۔اُس لڑکی نے جب یہ بار بار سنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ بھیجی مٹھائی لے لو تو خیال کیا کہ میں بھی