تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 629 of 862

تذکار مہدی — Page 629

تذکار مهدی ) 629 روایات سید نا محمودی چونکہ وہابی رہ چکے تھے اور وہ ان باتوں کو برداشت نہیں کر سکتے تھے انہوں نے شیخ رحمت اللہ صاحب کوٹو کا اور کہا کہ دائیں ہاتھ سے پانی پینا چاہیے۔شیخ رحمت اللہ صاحب نے کہا میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہے کہ آپ بائیں ہاتھ سے پانی پیتے تھے۔میر صاحب نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دائیں ہاتھ کی ہڈی جوانی میں ٹوٹی تھی اور کمزور ہو گئی تھی اس لئے آپ بایاں ہاتھ استعمال فرماتے تھے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ بائیں ہاتھ سے پانی پینا جائز ہے۔حضرت خلیفہ اول بھی اُس وقت کھانے میں موجود تھے۔آپ نے بھی تصدیق فرمائی کہ میر صاحب کی بات درست ہے۔اب دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فوت ہوئے بھی کئی سال گزر گئے تھے مگر ایک قریب رہنے والا شخص بھی اس غلط فہمی میں مبتلا ہو گیا کہ چونکہ آپ بائیں ہاتھ سے پانی پیتے ہیں اس لئے اسلام میں بائیں ہاتھ سے کھانا پینا منع نہیں۔اسی طرح جو ماں باپ اپنے گھروں میں نماز میں پڑھیں گے جب مسجدیں بن جائیں گی تب بھی ان کے بچے نمازوں میں نہیں آئیں گے۔کیونکہ وہ کہیں گے کہ جب ہمارا باپ اپنے گھر پر نمازیں پڑھتا رہا تو ہم مسجد میں کیوں جائیں۔پس جب آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق بخشی ہے کہ آپ جامع مسجد بنائیں تو اب آپ لوگوں کو چاہیے کہ اپنے اپنے محلہ میں چاہے چھوٹی سے چھوٹی مسجد بنانی پڑے بنالیں۔اس طرح مساجد میں نماز باجماعت ادا کریں۔الفضل 22 ستمبر 1950 ء جلد 38/4 شماره 218 صفحہ 4) نماز با جماعت کی عادت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نماز اتنی پیاری تھی کہ جب کبھی بیماری وغیرہ کی وجہ سے آپ باہر تشریف نہ لا سکتے اور گھر میں ہی نماز ادا کرنی پڑتی تھی تو والدہ صاحبہ یا گھر کے بچوں کو ساتھ ملا کر نماز باجماعت پڑھا کرتے۔(خطبات محمود جلد 13 صفحہ 538) حضرت معاویہ کو نماز کا اجر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ حضرت معاویہؓ کی صبح کے وقت آنکھ نہ کھلی اور جب کھلی تو دیکھا کہ نماز کا وقت گزر گیا ہے اس پر وہ سارا دن روتے رہے۔دوسرے دن انہوں نے خواب میں دیکھا کہ ایک آدمی آیا اور نماز کے لئے اٹھاتا ہے۔انہوں