تذکار مہدی — Page 627
تذکار مهدی ) 627 روایات سید نامحمودی اور تین کی نسبت 1/366 کی ہوتی ہے۔اگر قادیان کی آبادی بارہ ہزار سمجھی جائے تو موجودہ احمدیہ آبادی کی نسبت باقی قادیان کے لوگوں سے 1/36 ہوتی ہے۔گویا جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کام شروع کیا اس سے آپ کی طاقت دس گنا زیادہ ہے۔پھر جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کام شروع کیا اس وقت قادیان سے باہر کوئی احمد یہ جماعت نہیں تھی لیکن اب ہندوستان میں بھی بیسیوں جگہ پر احمد یہ جماعتیں قائم ہیں۔ان جماعتوں کو بیدار کرنا اور منظم کرنا ایک نئے عزم کے ساتھ کھڑا کرنا اور اس ارادہ کے ساتھ ان طاقتوں کو جمع کرنا کہ وہ اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کو ہندوستان کے چاروں گوشوں میں پھیلا دیں یہ آپ (سوانح فضل عمر جلد چہارم صفحہ 388,389) لوگوں کا ہی کام ہے۔احساس کا فرق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے کسی شہر میں چند شہری آپس میں ذکر کر رہے تھے کہ تل بہت گرم ہوتے ہیں۔ایک پاؤ تل کوئی نہیں کھا سکتا۔اگر کھائے تو فوراً بیمار ہو جائے۔یہ ہو نہیں سکتا کہ کوئی پاؤ تل کھائے اور بیمار نہ ہو جائے۔اس گفتگو کے دوران ایک نے کہا اگر کوئی اتنے تل کھائے تو میں اسے پانچ روپے انعام دوں۔کوئی زمیندار وہاں سے گزر رہا تھا۔اور زمیندار بھی کوئی اکھر زمیندار تھا۔وہ نہایت تعجب اور حیرت سے ان کی یہ باتیں سنتا رہا اور خیال کر رہا تھا کہ عجیب بات ہے ایسے مزے کی چیز کھانے پر پانچ روپے انعام بھی ملتے ہیں۔اس نے آگے بڑھ کر پوچھا ٹہنیوں سمیت کھانے ہیں یا بغیر ٹہنیوں کے یہ اس نے اس لئے پوچھا کہ اس کی سمجھ میں نہ آتا تھا کہ بغیر ٹہنیوں کے پاؤ بھر تل کھانے سے پانچ روپے انعام کیونکر دیں گے۔گویا وہ ٹہنیوں سمیت بھی کھانے کے لئے تیار تھا۔حالانکہ باتیں کرنے والے اتنے تل کھانا ناممکن خیال کر رہے تھے۔اب ان دونوں کے احساس میں کتنا بڑا فرق ہے۔ایک تو وہ ہیں کہ پاؤ بھر تل کھانے ناممکن خیال کرتے ہیں اور ایک وہ ہے کہ جو بمع ٹہنیوں کے کھانے کے لئے تیار ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ بغیر ٹہنیوں کے تو یہ بہت معمولی مزے کی بات ہے۔اس پر کب پانچ روپے انعام مل سکتے ہیں۔(خطبات محمود جلد 9 صفحہ 86-85 ) سنت کی یا بندی کی کوشش ایک دعوت میں میں نے ایک شخص کو بائیں ہاتھ سے پانی پینے سے روکا تو اس نے کہا