تذکار مہدی — Page 586
تذکار مهدی ) کارمهدی 586 روایات سید نا محمود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صرف اتنا فرمایا کہ چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے گویا اس میں آپ کا اور امت کا مقابلہ کیا گیا ہے۔خدا اور نورالدین کا مقابلہ نہیں کیا گیا۔مگر وہاں تو خدا اور ابوبکر کا مقابلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر خدا کے سوا کسی اور کو خلیل بنانا جائز ہوتا تو میں ابوبکر کو بناتا۔پس بڑے آدمی کا بیٹا ہونا اسے سزا سے بچاتا نہیں بلکہ اور زیادہ عذاب کا مستحق بنا دیتا ہے۔بشرطیکہ وہ تو بہ نہ کرے۔ہاں اگر وہ تو بہ کر لے۔تو پھر کہنے کی ضرورت نہیں۔ہر شخص اس کی عزت کرتا ہے۔لیکن جب خدا کسی کی عزت کو کھونا چاہے، تو پھر کوئی شخص اسے عزت نہیں دے سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا تھا کہ إِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ لِهَانَتَگ میں اس شخص کو ذلیل کروں گا۔جو تیری ذلت اور اہانت کا ارادہ کرے گا۔چنانچہ جب پادری مارٹن کلارک نے آپ پر قتل کا مقدمہ کیا۔تو مولوی محمد حسین بٹالوی کو بھی جوش آ گیا۔اور اس نے بھی اپنا نام گواہوں میں لکھوا دیا اور کہا کہ مرزا صاحب فسادی آدمی ہیں کوئی تعجب نہیں کہ انہوں نے کسی آدمی کو اسے قتل کرنے کے لئے بھجوا دیا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مقدمہ کے لئے لاہور سے ایک غیر احمدی وکیل بلوایا جو اپنے کام میں بہت ہوشیار تھا۔اس نے کریدنا شروع کیا کہ میں کیا جرح کروں۔جس سے گواہ کی حیثیت مخدوش ہو جائے۔آخر اسے معلوم ہوا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کی ماں اخلاقی لحاظ سے اچھی شہرت کی مالک نہیں تھی۔لیکن بعد میں اس نے توبہ کر لی اور ان کے والد نے اس سے نکاح کر لیا۔وکیل کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو اس نے کہا کہ اگر میں ثابت کر دوں کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کی ماں ڈومنی یا کنچنی تھی تو اس کی گواہی کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ میں اس کی اجازت نہیں دیتا اگر ماں میں کوئی نقص تھا تو اس کا مولوی محمد حسین بٹالوی پر کیا الزام آتا ہے۔وہ کہنے لگا اگر جرح میں اس کی حیثیت کو گرایا نہ گیا تو خطرہ ہے کہ آپ کہیں قید نہ ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں اگر وہ ہمارے خلاف کوئی قدم اٹھائے گا تو خدا خود اس کو پکڑے گا اور سزا دے گا مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ اس کی ماں کے گناہ کی وجہ سے ہم اس کو قصور وار قرار دے دیں۔جیسے