تذکار مہدی — Page 563
تذکار مهدی ) 563 روایات سید نا محمودی کے ہمیں ہر بات میں اس کا جلال نظر آئے۔(خطبات محمود جلد 11 صفحہ 257) کثرت سے مشک استعمال کرنا قرآن کے متعلق یہ کہا گیا کہ اس کی گار بھی مشک ہے تو اس گار سے مراد قرآن کریم کی ظاہری تعلیم ہوگی پس آیت کا مطلب یہ ہے کہ قرآن وہ کتاب ہے کہ اس کی ظاہری تعلیم بھی اچھی ہے اور اس کی باطنی تعلیم بھی اچھی ہے اس کی موٹی سے موٹی تعلیم جو کسی معاملہ کے متعلق ہو لے لو تو وہ مشک ہی مشک ہو گی اس سے تم قرآن کریم کی اعلیٰ درجہ کی روحانی تعلیمات کا اندازہ لگا سکتے ہو کہ وہ کیسی ہوں گی۔تیسرے معنی اس آیت کے یہ ہیں کہ جس طرح اس قرآن کی ابتداء اعلیٰ ہے اسی طرح اس کی انتہاء بھی اعلیٰ ہو گی۔ابتداء میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم الشان انسان اللہ تعالیٰ کا یہ پیغام لے کر آیا اور آخری زمانہ میں مسیح موعود علیہ السلام اس کی اشاعت کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث ہو گا۔گویا یہاں ایک لطیفہ بھی یاد رکھنے کے قابل ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مشک بڑا پسند تھا اور آپ ہمیشہ اسے استعمال فرمایا کرتے تھے پس فرمایا کہ اس کا ختام بھی مشک پر ہو گا یعنی ایسے انسان پر جو کثرت سے مشک استعمال کرنے والا ہوگا۔خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ بالعموم ایک ظاہری علامت شناخت کی بھی مقرر فرما دیتا ہے۔جیسے ختم نبوت کے حقیقی معنوں کے ساتھ ایک نشان بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت مبارک پر بنا ہو ا تھا۔( تفسیر کبیر جلد ہشتم صفحہ 321-320) صحابہ حضرت امہات المومنین کی خدمت میں حاضر ہوتے اور دُعا کی درخواست کرتے تھے صحابہ کا یہ طریق تھا کہ جب آتے تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور باقی امہات المؤمنین کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام کرتے اور ان کی دعاؤں کے مستحق بنتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اور پھر بعد میں بھی کئی لوگ حضرت ام المؤمنین کی خدمت میں حاضر ہوتے اور دعا کی درخواست کرتے۔نئے آنے والے لوگوں کو چونکہ اس قسم کی باتیں معلوم نہیں ہوتیں۔پھر اتنے ہجوم میں یہ بھی خیال ہوسکتا ہے کہ شاید حاضر ہونے کا موقعہ نہ