تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 559 of 862

تذکار مہدی — Page 559

تذکار مهدی ) 559 روایات سید نامحمود کا کام علیحدہ نہیں تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر ہی سے مہمانوں کے لئے کھانا جاتا تھا۔شیخ رحمت اللہ صاحب، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب، خواجہ کمال الدین صاحب اور قریشی محمد حسین صاحب موجد مفرح عنبری قادیان آئے۔ایک دوست اور بھی تھے۔آپ نے ان کے لئے چائے تیار کروائی اور فحے کو کہا کہ وہ مہمانوں کو چائے پلا آئے اور اس خیال سے کہ وہ کسی کو چائے دینا بھول نہ جائے۔یہ تاکید کی کہ دیکھو پانچوں کو چائے دینا چراغ پر انا ملازم تھا۔اسے آپ نے فجے کے ساتھ کر دیا۔جب دونوں چائے لے کر گئے۔تو معلوم ہوا کہ مہمان حضرت خلیفہ اسیح اول کے پاس ان کی ملاقات کے لئے گئے ہیں۔چنانچہ وہ چائے لے کر وہاں گئے۔چراغ پر انا ملازم تھا۔اس نے پہلے چائے کی پیالی حضرت خلیفہ ایچ اول کے سامنے رکھی۔لیکن فجے نے ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کا نام نہیں لیا تھا۔چراغ نے اسے آنکھ سے اشارہ کیا اور کہنی ماری اور یہ بات سمجھانے کی کوشش کی کہ بے شک آپ نے حضرت خلیفہ ایسی اول کا نام نہیں لیا۔لیکن آپ ان سب سے زیادہ معزز ہیں۔اس لئے چائے پہلے آپ کے سامنے ہی رکھنی چاہئیے۔لیکن وہ یہی بات کہے جاتا تھا کہ حضرت صاحب نے صرف پانچ کے نام لئے تھے۔ان کا نام نہیں لیا گویا وہ اس قدر کم عقل تھا کہ اتنی بات بھی سمجھ نہیں سکتا تھا۔لیکن وہ بہت جلد معمار بن گیا تھا۔پس اگر لوگ ذرا بھی توجہ کریں تو اس قسم کے پیشے سیکھ سکتے ہیں اور نہ صرف ان کے ذریعہ روپیہ کمایا جا سکتا ہے بلکہ رفاہ عامہ کے کاموں میں بھی حصہ لیا جا سکتا ہے۔(الفضل 20 اکتوبر 1954 ءجلد 43/8 نمبر 180 صفحہ 4) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں علم کا سمندر ہیں مجھے تو یاد ہے جب میں سکول میں پڑھا کرتا تھا ہمیشہ مجھے کوئی نہ کوئی بیماری رہتی تھی اور مدرسہ سے بھی اکثر ناغے ہوتے مگر اس عمر میں ہی میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھی ہیں۔بعض دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بستہ میں کوئی نئی کتاب رکھنی ، تو وہیں سے کھسکا کر لے جانی اور شروع سے آخر تک اسے پڑھنا۔بلکہ موجودہ عمر میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کم کتابیں پڑھی ہیں کیونکہ اب میرے علم کے استعمال کرنے کا وقت ہے۔مگر چھوٹی عمر میں جب مدرسہ کی پڑھائی سے بوجہ بیماری فراغت ہوتی اور کام نہ ہوتا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں میں بہت پڑھا کرتا تھا اور درحقیقت حضرت مسیح موعود۔