تذکار مہدی — Page 556
تذکار مهدی ) 556 روایات سید نا محمود میں جہاں کسی نبی کی زیادہ عمر کا ذکر آتا ہے۔وہاں ایک فرد کی عمر مُراد نہیں بلکہ اُس کی اُمت کی عمر مراد ہے۔دُعا کے لئے تضرع ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 50) ہماری یہی خواہش ہونی چاہئے کہ ہم دلی اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے احکام کو بجا لائیں اور اس کے فرائض کی بجا آوری میں کسی قسم کی تنگی اور کبیدگی محسوس نہ کریں۔لیکن اگر ایک وقت یہ درجہ حاصل نہیں ہوتا تو انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ تصنع ہی سے فرائض سرانجام دے۔آہستہ آہستہ وہ مقام بھی حاصل ہو جائے گا۔جب دلی بشاشت کے ساتھ امور سرزد ہوں گے اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص یہ سمجھے کہ دعا کے وقت حقیقی تضرع اس میں پیدا نہیں ہوتا تو وہ مصنوعی طور پر رونے کی کوشش کرے اور اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کے نتیجہ میں حقیقی رفت بھی پیدا ہو جائے گی۔(خطبات محمود جلد 15 صفحہ 166) دماغی کام کرنے والوں کی اعصابی حس تیز ہوتی ہے میں نے کئی دوستوں کو دیکھا ہے اور توجہ بھی دلائی ہے کہ وہ دبانے بیٹھ جاتے ہیں حالانکہ دیگر فنون کی طرح دبانا بھی ایک فن ہے اور ہر شخص اسے نہیں جانتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو میں نے دیکھا ہے کہ آپ بعض دفعہ دبانے والوں کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی وجہ سے اٹھ کر چلے جاتے۔کوئی ایسا دبانے والا بیٹھ جا تا کہ آپ کو کھجلی ہونے لگتی۔آپ طبیعت کی شرم کی وجہ سے کہہ نہ سکتے کہ ایسا نہ کرو اور اٹھ کر اندر تشریف لے جاتے۔جتنے لوگ دماغی کام کرنے والے ہوتے ہیں ان کی اعصابی حس بہت تیز ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کھجلی پیدا کرنے والی چیز برداشت نہ کر سکتے تھے۔میرا بھی یہی حال ہے۔پھر میری یہ حالت ہے کہ اگر میرے بدن پر ہاتھ رکھ دیا جائے تو میری حالت نا قابل برداشت ہو جاتی ہے اور دم گھٹنے لگتا ہے۔ایسے موقع پر میں اکثر چلا جاتا ہوں۔یا اگر کوئی ضروری کام ہو یا بات ہو رہی ہو تو اپنے نفس پر جبر کر کے منع کر دیتا ہوں۔(خطبات محمود جلد 15 صفحہ 171) چھر لاہور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام لاہور میں جب تقریر کرنے کے لئے کھڑے