تذکار مہدی — Page 534
تذکار مهدی ) 534 روایات سید نا محمودی ہے اور جب وہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی کرتا ہے تو میرا گھوڑا بھی میری نافرمانی کرتا ہے تو عارف ہر چیز میں خدا تعالیٰ کا نشان دیکھتا ہے۔مگر نادان بڑے بڑے نشانات سے بھی یونہی گزر جاتا ہے لیکن حق یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور ایک مقام ایسا ہے کہ اس میں وہ ہر کافر و مومن کی دُعا سنتا ہے اور اس میں کوئی امتیاز نہیں کرتا۔( خطبات محمود جلد 20 صفحہ 359) مصیبت باعث راحت ہوتی ہے میں سمجھتا ہوں کہ امت اسلامیہ کے لئے یہی مقدر ہے کہ جب کبھی بھی اس کے لئے مصائب اور مشکلات اور خطرات پیدا ہوں تو خدا تعالیٰ انہی خطرات میں سے اس کے لئے بہتری کے سامان پیدا کر دے۔مولانا روم صاحب کا شعر ہے ہر بلا میں قوم را حق داده است زیر آن یک گنج با بنهاده است جس کو ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی پڑھ کر فرمایا کرتے تھے۔اگر کوئی قوم یا جماعت واقعہ میں مسلمان بن جائے تو اس کے تمام مصائب اور تمام خطرات جن میں وہ گرفتار ہو اس کے لئے موجب نجات و ترقی ہو جاتے ہیں اور اس پر کوئی مصیبت نہیں آتی جس کا نتیجہ اس کے لئے سکھ نہیں ہوتا۔(خطبات محمود جلد نمبر 9 صفحہ 166 ) ہستی باری تعالیٰ یہ بھی ثابت ہے کہ دہریے بھی مرتے وقت یہی کہتے رہے ہیں کہ ہم خدا کی ہستی کا انکار نہیں کرتے۔ممکن ہے کہ خدا ہو۔چنانچہ ولایت میں ایک دہریے نے مرتے وقت بہت بڑی جائیداد اس بات کے لئے وقف کی کہ اس کے ذریعہ خدا کی ہستی پر بحث جاری رہے منکرین خدا کے متعلق تو اس قسم کی باتیں ثابت ہیں مگر خدا کے ماننے والوں میں سے کبھی کسی نے مرتے وقت نہیں کی کہ شاید خدا نہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے کہ ہمارے (ہمارے سے مراد حضرت خلیفۃ اسیح الثانی ہیں ) ماموں میر محمد اسماعیل صاحب کے ساتھ ایک دہر یہ پڑھا کرتا تھا