تذکار مہدی — Page 487
تذکار مهدی ) 487 روایات سید نا محمود بنایا۔جہاں فکر ، جرأت اور بہادری کا تعلق مرد کے دماغ سے ہے وہاں صبر و استقلال کا تعلق عورت کے دماغ سے ہے۔بعض اہم اور ضروری امور، انوار العلوم جلد 12 صفحہ 566 ) بس اللہ اور رسول کی باتیں تھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ عورتوں میں کچھ مدت تک سلسلہ تقاریر جاری رکھا۔ایک دن آپ کو خیال آیا کہ عورتوں کا امتحان لینا چاہئے تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہ ہماری باتوں کو بجھتی ہیں یا نہیں۔ایک عورت جو بڑی مخلصہ تھیں اور نا بھہ کی رہنے والی تھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے دریافت فرمایا کہ کیا تم ہماری تقریریں سنتی رہی ہو۔اس نے کہا جی ہاں روزانہ تقریر سنتی رہی ہوں میں یہاں آئی ہی اس غرض کے لئے ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اچھا بتاؤ میں کیا بیان کرتا رہا ہوں۔اس نے جواب دیا بس اللہ اور رسول کی باتیں تھیں اور کیا تھا۔یہ جواب جو اس عورت نے دیا اس کی وجہ یہی تھی کہ اندرونی علم اس کے اندر نہیں تھا اس نے صرف خارجی علم پر انحصار رکھا اور سمجھا کہ میں بہت کچھ سمجھ رہی ہوں حالانکہ وہ کچھ بھی سمجھ نہیں رہی تھی۔تو اندرونی علم کے بغیر کبھی کوئی شخص کسی بات کو صحیح طور پر دوسروں تک نہیں پہنچا سکتا جب بھی کوئی بات بیان کی جاتی ہے ہمیشہ اس کے کچھ پہلو چھوڑنے پڑتے ہیں اگر سارے پہلو بیان کئے جائیں تو چند باتوں میں ہی عمر گزر جائے اور علوم کا بہت سا حصہ نامکمل رہے۔یہی وجہ ہے کہ آج تک کبھی کسی شخص نے بیاں کامل نہیں کیا جو کچھ بیان کیا جاتا ہے۔ایک بیج کے طور پر ہوتا ہے جس سے ہر شخص اپنی اپنی استعداد اور اپنی اپنی قابلیت کے مطابق فائدہ اٹھاتا ہے۔عورتوں میں درس ( تفسیر کبیر جلد نهم صفحه 128-127 ) احمدیت کے مسائل جب تک بار باران کے سامنے بیان نہ کیے جائیں وہ سمجھ ہی نہیں سکتے۔احمدیت کیا چیز ہے۔بلکہ بعض لوگ تو باوجود سمجھنے کے بھی نہیں سمجھ سکتے۔حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ عورتوں میں درس دینا شروع کیا۔ایک خاتون جو کہ نابھہ سٹیٹ