تذکار مہدی — Page 471
تذکار مهدی 471 روایات سید نا محمود اعتراض کو رڈ کر دیتی ہیں۔اور دوسرا ذریعہ ایکسٹرنل (External) ہے۔یعنی ایسے مومن پیدا ہوتے رہیں گے جو دشمنوں کے اعتراضات کو رڈ کرتے رہیں گے۔گویا اللہ تعالی بیرونی اور اندرونی دونوں ذرائع سے آپ کی حفاظت فرمائے گا۔پھر فرماتا ہے إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ وہ کفار کو کامیابی کے مقام پر نہیں پہنچنے دیتا۔وہ کسی طرح بھی حملہ کریں نتیجہ یہی ہوگا کہ یا تو خدا تعالیٰ ان پر عذاب نازل کر کے انہیں تباہ کر دے گا یا مومنوں کو کھڑا کر دے گا جو اُن کے حملوں کا جواب دیں گے اور یا پھر وہ قرآن کریم میں پہلے سے ہی ایسا جواب رکھ دے گا جو دشمن کو جھوٹا ثابت کر دے گا۔بہر حال کوئی ذریعہ بھی ہو اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ آپ کی حفاظت فرمائے گا۔(الفضل 22 نومبر 1956 ء جلد 45/10 نمبر 274 صفحہ 3-2 ) قرآن میں ساری اخلاقی اور روحانی ضروریات موجود ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔قرآن نے دعویٰ کیا اور چینج دیا ہے کہ اس میں ساری اخلاقی اور روحانی ضروریات موجود ہیں۔لیکن اگر اس کا کوئی حصہ غائب ہوا ہوتا تو ضرور تھا کہ بعض ضروری اخلاقی یا روحانی امور کے متعلق اس میں کوئی ارشاد نہ ملتا لیکن ایسا نہیں ہے۔اس میں ہر ضرورت روحانی کا علاج موجود ہے اور اگر یہ سمجھا جائے کہ قرآن کریم کے ایک حصہ کے غائب ہو جانے کے باوجود اس کے مطالب میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔تو پھر تو جن لوگوں نے اس میں کمی کی ہے وہ حق بجانب تھے کہ اُنہوں نے ایسے لغو حصہ کو نکال دیا جس کی موجودگی نَعُوذُ بِالله مِن ذلک قرآن کریم کے حُسن میں کمی کر رہی تھی۔اگر وہ موجود رہتا تو لوگ اعتراض کرتے کہ اس حصہ کا کیا فائدہ ہے اور اسے قرآن کریم میں کیوں رکھا گیا ہے۔مجھے اس عقیدہ پر ایک واقعہ یاد آ گیا۔میں چھوٹا سا تھا کہ ایک دن آدھی رات کے وقت کچھ شور ہوا اور لوگ جاگ پڑے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک آدمی کو بھیجا کہ جا کر دیکھو کیا بات ہے۔وہ ہنستا ہوا واپس آیا اور بتایا کہ ایک دائی بچہ جنا کر واپس آرہی تھی کہ نانک فقیر اُسے مل گیا اور اُس نے اُس کو مارنا شروع کر دیا۔اُس نے چیخنا چلا نا شروع کیا اور لوگ جمع ہو گئے۔جب اُنہوں نے نانک سے پوچھا کہ تو اسے کیوں مار رہا ہے؟ تو اُس نے کہا کہ یہ میرے سترین کاٹ کر لے آئی ہے اس لئے اسے مار رہا ہوں۔لوگوں نے اُسے کہا کہ -