تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 457 of 862

تذکار مہدی — Page 457

تذکار مهدی ) 457 روایات سید نا محمود ) کیا ہے۔تو بعض باتیں بظاہر چھوٹی ہوتی ہیں لیکن بلحاظ نتائج نہایت اہم ہوتی ہیں۔انہی باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے اوقات کے لحاظ سے عید الفطر اور عید الاضحیٰ میں فرق کیا ہے؟ وہ دیر سے پڑھائی جاتی ہے اور یہ جلدی کیونکہ اس کے متعلق حکم ہے کہ نماز کے بعد قربانی کی جائے اور رسول کریم ﷺ کا اپنا دستور یہ تھا کہ آپ قربانی کے گوشت سے ہی کھانا شروع فرماتے۔اس دن روزہ تو نہیں ہوتا لیکن نیم روزہ ضرور ہو جاتا تھا۔آپ صبح کچھ نہیں کھاتے تھے اور پھر قربانی کے گوشت سے افطار کرتے تو عید الاضحیٰ کی نماز جلد ادا کی جاتی۔خطبات جلد دوم صفحہ 142 تا 143) فلاسفر صاحب کی تیز قدمی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دوست ہوا کرتے تھے۔وہ میرے استاد بھی تھے۔انہیں حساب میں بڑا ملکہ تھا۔مگر ساتھ ہی اُن کے دماغ میں بھی کچھ نقص تھا۔اُنہیں یہ وہم ہو گیا تھا کہ محمدی بیگم والی پیشگوئی اُن کے ذریعہ سے پوری ہوئی ہے اور اس وجہ سے وہ کئی ایسی حرکتیں کرتے رہتے تھے جو تکلیف دہ ہوا کرتی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عادت تھی کہ بات کرتے وقت بعض دفعہ اپنی ران پر ہاتھ مارتے تھے۔حدیثوں میں بھی پیشگوئی آئی ہے کہ مسیح موعود فخذ پر ہاتھ مار کر بات کرے گا۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب کبھی مجلس میں بات کرتے ہوئے ران کی طرف ہاتھ لانا تو انہوں نے جھٹ گود کر آگے آ جانا۔لوگوں نے پوچھنا آپ کو کیا ہوا؟ وہ کہتے تمہیں معلوم نہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے در حقیقت مجھے اشارہ کیا تھا۔اس طرح مجلس میں بہت بدمزگی پیدا ہو جاتی۔ایک دفعہ تنگ آکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن سے کہہ دیا کہ آپ قادیان سے چلے جائیں۔انہیں گو جنون تھا مگر بہر حال عشق والا جنون تھا دشمنی والا جنون نہیں تھا۔انہوں نے پہلے تو اڑنا شروع کیا کہ میں نہیں جاتا۔حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کی عادت تھی کہ جب کوئی تحریر لکھتے نیچے ” خاکسار غلام احمد“ لکھا کرتے تھے۔رقعہ انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میرے ذریعہ سے ہی بھجوایا تھا۔میں نے انہیں رقعہ دیا تو کہنے لگے میں نہیں جانتا مرزا غلام احمد ولد مرزا غلام مرتضی کون ہوتا ہے میں اس حکم کی اطاعت کے لئے تیار نہیں ہوں۔میں نے یہی بات حضرت مسیح موعود