تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 381 of 862

تذکار مہدی — Page 381

تذکار مهدی ) کارمهدی 381 روایات سید نا محمود سلسلہ کے کام خدا تعالی کرتا ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ اب سلسلہ تباہ ہو جائے گا اور دشمن خوش تھا کہ چندہ آنا اب بند ہو جائے گا اور جماعت کی ترقی رک جائے گی۔مگر جب لوگوں نے ایک دو سال کے بعد دیکھا کہ جماعت افراد کی تعداد کے لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے، قربانی کے لحاظ سے بڑھ گئی ہے اور اشاعت دین کے لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے۔تو انہوں نے یہ نئی بات بنا لی کہ اصل میں مولوی نورالدین صاحب جماعت میں ایک بہت بڑے عالم ہیں اور سلسلہ کی تمام ترقی کا انحصار انہی پر ہے۔مرزا صاحب کی زندگی میں تمام کام مولوی صاحب ہی کرتے تھے۔گو ظاہر میں مرزا صاحب کا نام رہتا تھا۔چنانچہ کئی مولوی طرز کے لوگ جو ظاہری امور کی قدر زیادہ کیا کرتے ہیں۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں ہی کہا کرتے تھے کہ اس سلسلہ کو مولوی نورالدین صاحب چلا رہے ہیں انہوں نے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد دیکھا کہ مولوی صاحب کے زمانہ میں سلسلہ پہلے سے بھی زیادہ ترقی کر رہا ہے تو انہوں نے خوش ہو کر کہنا شروع کر دیا کہ ہم نہ کہتے تھے کہ تمام کام مولوی نورالدین صاحب کا ہے۔غرض حضرت خلیفہ اسیح اول کے وقت سلسلہ پہلے سے بھی زیادہ ترقی کر گیا اور مخالفوں نے یہ کہہ کر اپنے دل کوتسلی دینی شروع کر دی کہ یہ تمام کارروائی نورالدین کی ہے اس کی وفات کے بعد یہ سلسلہ تباہ ہو جائے گا۔حضرت خلیفتہ اُسی اول جب وفات پا گئے تو ان کے بعد اگر جماعت کے وہ مشہور لوگ جو اثر اور رسوخ رکھتے تھے جیسے خواجہ کمال الدین صاحب یار یویو آف ریلیجنز کی ایڈیٹری کے لحاظ سے مولوی محمد علی صاحب خلیفہ منتخب ہو جاتے تو انگریزی دان طبقہ یہ خیال کرتا کہ اب جماعت کی ترقی کی وجہ یہ ہے کہ کوئی انگریزی میں دسترس رکھنے والا خلیفہ ہو گیا ہے کیونکہ یہ مغربی علوم کے غلبہ کا ہی زمانہ ہے مولویوں اور ملانوں سے یہ کام نہیں ہو سکتا۔جیسے حضرت خلیفہ اول بعض دفعہ فرمایا کرتے تھے کہ بعض لوگ ہمیں غصہ سے قُلُ آعُوذِ نے ملا کہہ دیا کرتے ہیں تو اگر ان میں سے کوئی خلیفہ ہو جاتا تو انگریزی دان طبقہ پھر بھی یہ خیال کر سکتا تھا کہ ممکن ہے جماعت کی ترقی انہی کی وجہ سے ہو مگر اللہ تعالیٰ نے اس الزام کو دور کرنے کے لئے کہ یہ سلسلہ انسانوں پر چل رہا ہے اس انسان کو خلافت کے لئے چنا