تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 326 of 862

تذکار مہدی — Page 326

تذکار مهدی ) 326 روایات سید نا محمودی خدا تعالی کی نصرت اچانک آتی ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ پہنچے۔مکہ والے یہ نہیں جانتے تھے کہ آپ اُن پر حملہ آور ہوں گے۔ابوسفیان ابھی خود آپ سے مدینہ میں مل کر آرہا تھا۔جب لوگوں نے آپ کالشکر دیکھا تو انہوں نے خیال کیا کہ یہ لشکر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہوگا۔ابوسفیان نے کہا تم پاگل تو نہیں ہو گئے ؟ میں ابھی خود دیکھ کر آیا ہوں وہاں کوئی لشکر تیار نہیں ہوا تھا۔اگلے ہی چار پانچ منٹ میں مسلمان اُس کے پاس پہنچ گئے اور انہوں نے ابوسفیان کو گرفتار کر لیا اور دوسرے دن مکہ فتح ہو گیا۔غرض خدا تعالیٰ کی نصرت اچانک آتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق تو خدا تعالیٰ بار بار فرماتا ہے۔انى مع الافواج اتِيكَ بَغْتَةً خدا تعالیٰ کی مددا چانک آئے گی تم آج قیاس نہیں کر سکتے کہ وہ مدد کب آئے گی۔تم کل قیاس نہیں کر سکتے کہ وہ مدد کب آئے گی۔تم شام کو بھی خیال نہیں کر سکتے کہ وہ مدد کب آئے گی۔تم تہجد کے لئے اٹھو گے تو تم خیال کر رہے ہو گے کہ ابھی منزل باقی ہے۔صبح کی نماز پڑھ رہے ہو گے تو مصائب پر مصائب تمہیں نظر آ رہے ہوں گے۔مگر جونہی سورج نظر آیا خدا تعالیٰ کی نصرت تمہارے پاس پہنچ جائے گی اور تمہارے دشمن کے لئے ہر طرف مصائب ہی مصائب ہوں گے۔ایک ربوہ کیا ایک قادیان کیا۔قادیان کا ہمیں بے شک احترام ہے۔مگر خدا تعالیٰ کی محبت اور اطاعت کی خاطر ہمیں دس ہزار قادیان بھی قربان کرنا پڑیں تو ہم کر دیں گے اس کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔۔پس قادیان ہمیں پیارا ہے۔حقیقت میں ہماری محبتیں اس کے ساتھ وابستہ ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عزت اس سے بہت زیادہ قیمتی ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم جمع ہو کر اپنا کام کرنا شروع کر دیں اور اگر سو دفعہ بھی ہمیں مرکز چھوڑنا پڑے تو کوئی پروا نہ کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالٰی نے لا مرکزیت کے توڑنے کے لئے بھیجا ہے۔آپ کا کام مرکز کو قائم کرنا ہے۔اس لئے یہ ایک اہم چیز ہے۔ہمارا دائمی مرکز اگر چہ قادیان ہے۔مگر جب وہ فتح ہو گا۔تو کون ہو گا جو ہمیں وہاں جانے سے روک سکے اور ہم نہ جاسکیں۔پھر سوال یہ رہ جاتا ہے کہ اس شہر کا کیا بنے گا۔اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو ہمیں خود مختلف مراکز کی ضرورت ہے۔ہمیں ہر علاقہ میں مرکز کی ضرورت ہے اور پھر دوسرے لوگ دوگنی