تذکار مہدی — Page 292
تذکار مهدی ) 292 روایات سید نا محمودی اپنا کوئی معجزہ دکھائیں تو سب لوگ حیران تھے کہ حضرت مسیح موعود اس کا کیا جواب دیں گے سب نے یہی خیال کیا تھا کہ آپ کوئی ایسی تقریر کریں گے جس میں معجزات کے متعلق بتا ئیں گے کہ کس طرح ظاہر ہوتے ہیں لیکن جونہی اس نے اپنی بات کو ختم کیا اور آپ کو انگریزی۔اردو ترجمہ کر کے سنائی گئی تو آپ نے فوراً یہی جواب دیا۔یہ ایک چھوٹی سی بات تھی لیکن ہر ایک انسان کی عقل اس تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔اب بھی ہر ایک وہ انسان جو عقل سے کام نہیں لے گا کہے گا کہ یہ کیا معجزہ ہے۔مگر جن کی آنکھیں کھلی ہوئی اور عقل وسمجھ رکھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت بڑا معجزہ ہے اور حق کے قبول کرنے والے کے لئے یہی کافی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ میری صداقت میں لاکھوں نشانات دکھلائے گئے ہیں لیکن میں تو کہتا ہوں کہ اتنے نشانات دکھلائے گئے ہیں جو گنے بھی نہیں جا سکتے مگر پھر بھی بہت سے نادان ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اتنے تو مرزا صاحب کے الہام بھی نہیں پھر نشانات کس طرح اس قدر ہو گئے لیکن عقل اور سمجھ رکھنے والے انسان خوب جانتے ہیں کہ لاکھوں نشانات تو ایک الہام سے بھی ظاہر ہو سکتے ہیں ایک قصہ مشہور ہے کہتے ہیں کوئی شخص تھا اس نے اپنے بھتیجوں سے کہا کہ کل میں تم کو ایک ایسا لڈو کھلاؤں گا جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہو گا۔دوسرے دن جب وہ کھانا کھانے بیٹھے تو انہوں نے لڈو کے کھانے کی امید پر کچھ نہ کھایا اور چا کو کہا کہ وہ لڈو د یجئے۔اس نے ایک معمولی لڈو نکال کر ان کے سامنے رکھ دیا اور کہا کہ ہے وہ لڈو جس کا میں نے تم سے وعدہ کیا تھا۔اس کو دیکھ کر وہ سخت حیران ہوئے کہ یہ کس طرح کئی لاکھ آدمیوں کا بنایا ہوا ہے۔چچا نے کہا کہ تم کاغذ اور قلم لے کر لکھنا شروع کرو میں تمہیں بتاتا ہوں کہ واقعہ میں اس لڈو کو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے۔دیکھو ایک حلوائی نے اسے بنایا۔اس کے بنانے میں جو چیزیں استعمال ہوئی ہیں ان کو حلوائی نے کئی آدمیوں سے خریدا۔پھر ان میں سے ہر ایک چیز کو ہزاروں آدمیوں نے بنایا۔مثلاً شکر کو ہی لے لو اس کی تیاری پر کتنے آدمیوں کی محنت خرچ ہوئی ہے کوئی اس کو ملنے والے ہیں کوئی رس نکالنے والے کوئی نیشکر کھیت سے لانے والے کوئی ہل جو تنے والے، پانی دینے والے، پھر ہل میں جو لوہا اور لکڑی خرچ ہوئی اس کے بنانے والے اس طرح سب کا حساب لگاؤ تو کس قدر آدمی بنتے ہیں؟ پھر شکر کے سوا اس میں آٹا ہے اس کے تیار کرنے والوں کا اندازہ لگاؤ۔کیا اس طرح کئی لاکھ آدمی نہیں بنتے بھتیجوں نے یہ