تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 256 of 862

تذکار مہدی — Page 256

تذکار مهدی ) 256 روایات سید نا محمود کہ لوگ واحدنیت تک جاتے ہیں۔احدیت تک نہیں پہنچتے کہ جس پر پہنچ کر معلوم ہوتا ہے کہ بے شک انسان بھی ایک حد تک خالق ہے۔رازق ہے مگر پھر بھی خدا تعالیٰ الگ ہے اور مخلوق الگ ہے۔دونوں میں کوئی اتحاد ذاتی ہرگز نہیں۔مسیح موعود کے زمانہ میں توحید کامل کو دنیا میں پیش کیا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت عیسی کی وفات کو ثابت کر کے توحید کامل کے رستہ میں جو روک تھی اسے دور کر دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آپ اس مسئلہ پر بہت زور دیا کرتے تھے۔رات دن یہی ذکر فرماتے رہتے تھے مجھے یاد ہے۔ایک دفعہ کسی نے کہا کہ حضور اس مسئلہ کو اب چھوڑ بھی دیں۔تو حضور کو جلال آگیا اور فرمایا کہ مجھے تو اس کے متعلق بعض اوقات اتنا جوش پیدا ہوتا ہے کہ میں سمجھتا ہوں۔شاید جنون نہ ہو جائے۔اس مسئلہ نے اسلام کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ہم جب تک اسے پیس نہ ڈالیں گے۔آرام کا سانس نہیں لے سکتے۔اب بھی بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ کیا مسئلہ ہے۔مگر یہ احدیت کے رستہ میں روکیں ہیں۔جنہیں دور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس قدر جوش تھا اور یہی وہ جوش تھا جس نے خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچا اور صداقت کے لئے بنیاد قائم کر دی اور ہم میں سے ہر ایک جسے اسلام سے محبت ہے۔سمجھ سکتا ہے کہ یہ محض ایک چنگاری ہے۔اس آگ کی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل میں تھی۔اگر کوئی محسوس کرتا ہے کہ اس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت اور اسلام کو پھیلانے کی تڑپ ہے۔تو وہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ محض ایک چنگاری ہے اس آگ کی جو حضور علیہ السلام کے دل میں تھی۔پس ہماری تمام کوششیں اس نقطہ پر گھومنی چاہئیں اور اس میں محصور ہونی چاہئیں۔لیکن اگر ہم اس بات کو نہیں سمجھ سکتے۔تو جو کام ہم کریں گے۔وہ گو بظاہر تو حید ہوگا۔مگر دراصل وہ کسی شرک کا پیش خیمہ ہو گا۔اشتہارات کے ذریعہ تبلیغ الفضل 18 مئی 1943 ء جلد 31 نمبر 117 صفحہ 3) تبلیغ اور منظم تبلیغ میں فرق ہے ہمیں اپنے ملک کا پوری طرح جائزہ لینا چاہئے کہ ملک میں کس حد تک تقریروں کے ذریعہ تبلیغ کی ضرورت ہے، کس حد تک لٹریچر کے ذریعہ تبلیغ کی ضرورت ہے۔کون سے گروہ ایسے ہیں جن میں پمفلٹ زیادہ مقبول ہو سکتے ہیں اور کون سے