تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 862

تذکار مہدی — Page 196

تذکار مهدی ) 196 روایات سید نا محمود ظہر کی نماز میں 8 بار سورہ فاتحہ پڑھی جاتی ہے کیونکہ دوسنتیں پہلے پڑھی جاتی ہیں۔پھر چار فرض پڑھے جاتے ہیں اور پھر دوسنتیں پڑھی جاتی ہیں۔گو فرض نماز سے پہلے چار سنتیں بھی پڑھ لی جاتی ہیں۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ دوسنتیں ہی پڑھا کرتے تھے۔پس آٹھ رکعتیں ظہر کی ہوئیں۔اس کے بعد عصر کی چار رکعتیں ہیں۔مغرب کی پانچ رکعتیں ہیں۔عشاء کی چھ رکعتیں اور تین وتر ہیں اور آٹھ رکعتیں نماز تہجد کی ہیں۔یہ کل 34 رکعات بنتی ہیں جن میں سورۃ فاتحہ روزانہ پڑھی جاتی ہیں۔گویا اس سورۃ کی عظمت اس بات سے ظاہر ہے کہ مسلمان اسے روزانہ 34 بار پڑھتا ہے۔(الفضل 11 جنوری 1959 ءجلد 48/13 نمبر 10 صفحہ 2) السلام علیکم کرنے میں پہل ناظر کو اگر کسی نے سلام نہیں کہا تھا تو بجائے اس کے کہ اس پر اعتراض کرتا اسے چاہئے تھا کہ خود سلام کہنے میں پہل کرتا کیونکہ سلام کرنے کا حکم دونوں کے لئے یکساں ہے۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک شعر سنا ہوا ہے کہ وہ نہ آئے تو تو ہی چل اے میر تیری کیا اس میں شان گھٹتی ہے اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حکم ایک بھائی نہیں مانتا تو کیوں نہ ہم خود اس پر عمل کر لیں۔پس اگر شکایت درست ہے تو یہ فعل عقل کے خلاف اور اخلاق سے گرا ہوا ہے یہ کہیں حکم نہیں کہ سلام صرف چھوٹا کرے بڑا نہ کرے۔اگر ماتحت نے نہیں کیا تو افسر خود پہلے کر دے۔میرا اپنا یہ طریق ہے کہ جب خیال ہوتا ہے تو میں خود پہلے سلام کہہ دیتا ہوں۔بعض دفعہ خیال نہیں ہوتا تو دوسرا کر دیتا ہے۔ایسی باتوں میں ناظروں کو اعتراض کرنے کی بجائے خود نمونہ بننا چاہئے۔خطبات محمود جلد 22 صفحہ 173) چھوٹی سی نیکی سے برکتیں ہمارا یہ زمانہ بھی وہی ہے جبکہ روحانی ترقی کی طرف قدم اٹھانے والا بہاؤ کی طرف تیرنے والے کا حکم رکھتا ہے کیونکہ اس وقت خدا تعالیٰ کا منشاء ہے کہ خاص طور پر روحانی حکومت قائم کی جائے اسی روحانی حکومت کے قیام کے لئے خدا تعالیٰ نے اپنا مامور بھیجا ہے۔اتنے لمبے