تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 862

تذکار مہدی — Page 127

تذکار مهدی ) 127 روایات سیّد نا محمود نا فرمایا ”مولوی صاحب! میں نے آپ کو اس غرض کے لئے بلایا ہے کہ میر صاحب کہتے ہیں کہ محمود کا لکھا ہوا پڑھا نہیں جاتا۔میرا جی چاہتا ہے کہ اس کا امتحان لے لیا جائے۔یہ کہتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قلم اٹھائی اور دو تین سطر میں ایک عبارت لکھ کر مجھے دی اور فرمایا اس کو نقل کرو۔بس یہ امتحان تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لیا میں نے بڑی احتیاط سے اور سوچ سمجھ کر اس کو نقل کر دیا۔اول تو وہ عبارت کوئی زیادہ لمبی نہیں تھی، دوسرے میں نے صرف نقل کرنا تھا اور نقل کرنے میں تو اور بھی آسانی ہوتی ہے کیونکہ اصل چیز سامنے ہوتی ہے اور پھر میں نے آہستہ آہستہ نقل کیا۔الف اور باء وغیرہ احتیاط سے ڈالے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو دیکھا تو فرمانے لگے۔مجھے تو میر صاحب کی بات سے بڑا فکر پیدا ہو گیا تھا مگر اس کا خط تو میرے خط کے ساتھ ملتا جلتا ہے۔حضرت خلیفہ اول پہلے ہی میری تائید میں ادھار کھائے بیٹھے تھے۔فرمانے لگے حضور ! میر صاحب کو تو یونہی جوش آ گیا اور نہ اس کا خط تو بڑا اچھا ہے۔سوانح فضل عمر جلد اول صفحہ 104 تا 109) حضرت خلیفۃ اصبح الاول سے بخاری پڑھنے کی ہدایت حضرت خلیفہ اول مجھے فرمایا کرتے تھے کہ میاں! تمہاری صحت ایسی نہیں کہ تم خود پڑھ سکو۔میرے پاس آجایا کرو میں پڑھتا جاؤں گا اور تم سنتے رہا کرو۔چنانچہ اُنہوں نے زور دے دے کر پہلے قرآن پڑھایا اور پھر بخاری پڑھا دی۔یہ نہیں کہ آپ نے آہستہ آہستہ مجھے قرآن پڑھایا ہو بلکہ آپ کا طریق یہ تھا کہ آپ قرآن پڑھتے جاتے اور ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ کرتے جاتے۔کوئی بات ضروری سمجھتے تو بتا دیتے ورنہ جلدی جلدی پڑھاتے چلے جاتے۔آپ نے تین مہینہ میں مجھے سارا قرآن پڑھا دیا تھا۔اس کے بعد پھر کچھ نافے ہونے لگ گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد آپ نے پھر مجھے کہا کہ میاں! مجھ سے بخاری تو پوری پڑھ لو۔دراصل میں نے آپ کو بتا دیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مجھے فرمایا کرتے تھے کہ مولوی صاحب سے قرآن اور بخاری پڑھ لو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی میں نے آپ سے قرآن اور بخاری پڑھنی شروع کر دی تھی گونا نھے ہوتے رہے۔اسی طرح طب بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہدایت کے ماتحت میں نے آپ سے شروع کر