تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 862

تذکار مہدی — Page 111

تذکار مهدی ) 111 روایات سید نا محمود وہ یہ ہے کہ پانچ سو افراد پر ایک مبلغ ہونا چاہیے۔میں پانچ سو مرد نہیں کہتا، میں پانچ سو جوان نہیں کہتا، میں پانچ سو افراد کہتا ہوں جن میں عورتیں بھی شامل ہیں، بچے بھی شامل ہیں اور مرد بھی شامل ہیں۔اس سے زیادہ افراد کی کوئی شخص صیح طور پر تعلیم وتربیت نہیں کرسکتا۔خطبات محمود جلد 29 صفحہ 333 - 335 ) | قصہ مرغی ذبح کرنے کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک واقعہ مجھے یاد آ گیا ہے۔ہم چھوٹے تھے ایک دن مرغی ذبح کرنی تھی اور ڈیوڑھی پر اس وقت کوئی آدمی نہ تھا کوئی مہمان آئے ہوئے تھے اور جلدی تھی۔آپ نے فرمایا۔لاؤ میں ذبح کرتا ہوں۔مرغی کولٹا کر آپ نے آنکھیں بند کر لیں اور چھری پھیر دی مگر جب اس خیال سے کہ اب ذبح ہو چکی ہو گی اسے چھوڑا تو مرغی اٹھ کر بھاگ گئی اور آپ کی انگلی سے خون بہہ رہا تھا تو ایک حس یہ ہے کہ مرغی کو ذبح کرتے وقت بھی ایک رعب دل پر پڑ جاتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ ایک جان خواہ جائز ہی سہی لے رہے ہیں ایسے احساس والا اگر کوئی جسمانی قربانی کرتا ہے تو اس کی قیمت اس شخص کی قربانی سے جو خود پاؤں کے نیچے دبا کر اپنی ہڈی توڑ سکتا ہے بہت زیادہ قیمت ہوگی اور دونوں میں یقیناً بہت بڑا فرق ہوگا۔(خطبات محمود جلد دوم صفحه 169) بچوں کی دلداری مجھے اپنے بچپن کی بات یاد ہے کہ ہماری والدہ صاحبہ کبھی ناراض ہو کر فرمایا کرتیں کہ اس کا سر بہت چھوٹا ہے تو مجھے یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے یہ کوئی بات نہیں رائیکین (Rattigan) جو بہت مشہور وکیل تھا اور جس کی قابلیت کی دھوم سارے ملک میں تھی اس کا سر بھی بہت چھوٹا سا تھا۔تو جو والدین اپنی اولا د کو شاہ دولہ کا چوہا بناتے ہیں ان کے بڑے سر اس بات پر دلالت نہیں کرتے کہ وہ بہت عقلمند ہیں۔جو شخص اپنی اولاد کو علم اور عرفان سے محروم کرتا ہے اور اس کا سر اگر چہ بڑا ہی ہو تب بھی وہ بے عقل ہی ہے جس شخص کا اتنا دماغ ہی نہیں کہ سمجھ سکے۔خدا اور رسول ﷺ کیا ہے؟ قرآن کیا ہے؟ وہ عرفان کیا حاصل کر سکتا ہے۔اور جو باپ اپنی اولا د کو اس عرفان سے محروم رکھتا ہے اس کا دماغ یقیناً شاہ دولہ کے چوہوں سے بھی