تواریخ مسجد فضل لندن — Page 65
58 تفصیل کے ساتھ شائع کی۔خدا کے فضل سے امید کی جاتی ہے کہ یہ (بیت) جس کی بنیاد خدا کے مسیح کے خلیفہ نے اپنے چند درویشوں کے ساتھ رکھی اور جس کی بنیادوں کی کھدائی اس کے غریب ناچیز غلاموں نے کی کسی وقت یورپ میں اُم البوت کا مقام حاصل کرے گی اور اس کے میناروں سے لنڈن، خدائے بزرگ و برتر کی تقدیس ہوتی سنے گا اور اسے کلام رب و رحیم و رحماں بانگ بالا سُنائیں گے ہم یورپ کو اس ٹور کی کرنیں جو نبیوں کے سردار محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں لائے اور جس کی مدہم پڑی ہوئی روشنی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پھر تیز کیا انشاء اللہ اس بیت سے منور کریں گے۔نعرہ اللہ اکبر اس سے اب ہوگا بلند شرک کے مرکز میں یہ توحید کی بنیاد ہے جن اصحاب نے (بیت) کی بنیادیں کھودنے میں اپنے ہاتھ سے کام کیا ان کے اسماء حسب ذیل ہیں :- (1) شیخ یعقوب علی صاحب (2) سید وزارت حسین صاحب (3) شیخ ظفر حق خان صاحب (4) ملک محمد اسمعیل صاحب (5) خان عبدالرحیم خان صاحب خالد (6) مسٹر جبریل مارٹن صاحب (7) مسٹر شرف الدین صاحب (8) مسٹر عزیز الدین صاحب امة السلام صاحبہ (9) مسٹر ہنری ہنٹن صاحب (10) عبد العزیز صاحب پسر عبد اللہ مالک ہوٹل لنڈن (11) مسٹر کندن لال صاحب جو مفتی محمد صادق صاحب کے وقت میں مسلمان ہوئے (12) ملک غلام فرید صاحب (13) خاکسار عبدالرحیم درد