تأثرات — Page 70
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 64 بھی ہیں۔آپ کے پاس تیل بھی ہے صرف اچھی پلاننگ اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔اچھی منصوبہ بندی سے آپ ایک دن دنیا کے نمایاں ممالک کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔اللہ آپ کی مدد کرے۔“ کو ار اریاست کے ڈپٹی گورنر سے ملاقات : الفضل انٹرنیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 12) شریعت کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ گورنر ہاؤس تشریف لے گئے جہاں ڈپٹی گورنر جناب گوگل او گن بے جی (Hon Goel Ogun Beiji) نے اپنی کابینہ کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا اور الورین میں خوش آمدید کہا۔استقبالیہ تقریب کا آغاز مبلغ سلسلہ مکرم عبد الغنی صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا بعد ازاں ڈپٹی گورنر کی درخواست پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہاتھ اُٹھا کر دعا کروائی جس کے بعد امیر صاحب نائیجیریا نے تعارف کروایا۔اس تعارف کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: میں سب سے پہلے ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہمیں وقت دیا اور اعزاز دیا۔مجھے یہاں آنے سے قبل علم نہیں تھا کہ ڈپٹی گورنر صاحب اپنی پوری کا بینہ کے ساتھ ہمیں اتنی بڑی Reception دیں گے۔ہم بنی نوع انسان کے لیے جو خدمت کر رہے ہیں خاص طور پر نائیجیریا میں بھی ہم ان کو جاری رکھیں گے۔یہ کام لوکل اتھارٹیز کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں ہو سکتے۔امید ہے آپ یہ تعاون جماعت کے ساتھ جاری رکھیں گے الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحه (12) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے مختصر خطاب کے بعد ڈپٹی گورنر صاحب نے استقبالیہ میں فرمایا: گورنر کو ارا اسٹیٹ کی جانب سے میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔گورنر صاحب نے خود آپ کا استقبال کرنا تھا لیکن وہ نائیجیریا کے تمام گورنرز کی میٹنگ کی وجہ سے الورین میں نہیں ہیں۔میں آپ کو کو ارا سٹیٹ (Kwara State) کے دارالحکومت الورین (llorin) میں اپنی ساری کابینہ کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہوں۔احمد یہ جماعت کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ہم بالآخر خدا کو ملنے والے ہیں اور جو کام کر رہے ہیں خدا تعالیٰ کے پاس اس کا اجر ہے۔احمد یہ جماعت بنی نوع انسان کی خدمت میں لگی ہوئی ہے۔ہم اس کے لیے آپ کے شکر