تأثرات — Page 61
55 تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کنگ آف ڈاسا کے ساتھ میئر آف ڈاسا، پریذیڈنٹ آف ڈویلپمنٹ کمیٹی ڈاسا، نمائندہ ایڈیشنل سپیکر نیشنل اسمبلی اور نمائندہ ممبر قومی اسمبلی نے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔کنگ آف ڈا سا نے وفد کا تعارف کرانے کے ساتھ ساتھ بین کا دورہ کرنے پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔میئر آف ڈا سانے نلکوں کو مرمت کرانے پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مربیان اس سلسلہ میں بہت تعاون فرما رہے ہیں۔ہسپتال کھولنے کے حوالے سے میئر نے بتایا کہ ہسپتال کے کاغذات تیار کر لیے گئے ہیں جو پیر کے دن جماعت کی خدمت میں پیش کر دیئے جائیں گے اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ میری کافی عرصہ سے خواہش تھی کہ ڈاسا میں ہمارا سکول اور ہسپتال ہو مسکراتے ہوئے فرمایا کہ: ہم بھی ہسپتال کی تعمیر کے لیے سوموار کو تیار ہوں گے۔۔۔نا ن میں کافی عرصہ پہلے انہوں نے پچاس پچاس، ساٹھ ساٹھ ہیکٹر تک ہسپتالوں اور سکولوں کو زمین دی۔اس وقت ہم نے چھوٹے یونٹ سے آغاز کیا اور پھر آہستہ آہستہ ہم اس کو بڑھاتے چلے گئے۔آج وہاں بڑے بڑے ہسپتال اور سکول موجود ہیں۔یہاں پر بھی ہم شروع شروع میں چھوٹے یونٹ سے آغاز کریں گے اور پھر اس کو بڑھاتے چلے جائیں گے۔“ کنگ آف ڈا سانے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے عرض کیا: الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008ء صفحہ 10) حضور انور کے دورہ 2004ء میں ہم نے پورے صوبے کی چابی حضور انور کو پیش کر دی تھی۔اب یہ صوبہ آپ کا ہے آپ جیسے چاہیں اس میں داخل ہوں ہم ہر لمحہ آپ کے پیچھے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 10) ملاقات کے آخر پر میئر آف ڈا سا نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بتایا کہ جلسہ سالانہ میں ڈاسا سے دو ہزار کی تعداد میں مند و بین شامل ہوئے ہیں جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خوشنودی کا اظہار فرمایا۔سب سے آخر پر منسٹر آف سوشل افیئر ز اور نگہداشت بچے و خاندان نے اپنے آٹھ رکنی وفد کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔منسٹر صاحبہ نے اپنے وفد کا تعارف کراتے ہوئے کہا: ” جماعت نے دیگر رفاہی کاموں کے ساتھ ساتھ امسال عیدالاضحی کے موقع پر پچاس (50) بکرے یتیم بچوں کے لیے بھجوائے اور اسی طرح صو بہ مونو اور صوبہ کوفو کے عوام کے لیے خوراک مہیا کی اور فری میڈیکل کیمپ لگائے۔اس پر وہ حضور انور کا بہت شکریہ ادا کرتی ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 10)