تأثرات — Page 47
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 42 روانہ ہوا ویسے ہی بارش ہونا شروع ہوگئی اور سارا رستہ بارش ہی ہوتی رہی اور یوں موسم کی شدت میں کمی واقع ہوگئی اور موسم خوش گوار ہو گیا۔استقبال کرنے والوں کے ہاتھوں میں سفید رومال تھے اور سفید رومال لہرانے والوں میں باریش بزرگ بھی تھے اور بچے بھی نوجوان مرد بھی اور بوڑھی عورتیں بھی سفید لباس میں ملبوس سفید رومال لہرا لہرا کر اور دعائیں پڑھ پڑھ کر اپنے پیارے اور محبوب امام کا استقبال کر رہے تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا قافلہ پورتو نو و و کے گلی کوچوں سے گزرتے ہوئے مشن ہاؤس پہنچا تو مشن ہاؤس کے باہر عمائدین شہر اور علاقہ کے بارہ محلہ جات کے چیف اور احباب جماعت نے دورویہ ہو کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔وہاں پر بھی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے نمائندے موجود تھے۔پورتو نو دو کے شہریوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں اپنا روایتی لباس پیش کیا۔اس موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بعض سر کردہ حکام کو بھی شرف ملاقات بخشا جس پر وہ بہت شکر گزار ہوئے۔صدر مملکت بینن (Benin) سے ملاقات: 24 اپریل 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالی ساڑھے دس بجے ایوان صدر پہنچے جہاں پروٹوکول آفیسر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا اور صدر مملکت کی ملاقات سے پہلے وزیر رابطہ برائے ادارہ جات اور حکومتی Spokesperson حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے شرف ملاقات پانے ایوان صدر پہنچے اور مختلف امور پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے راہنمائی کی۔گیارہ بجے صدر مملکت بینن Hon۔Thomas Yayi Boni اپنے ساتھی وزرا کے ہمراہ ایوان صدر کے صدارتی لاؤنج میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔صدر مملکت کے Spokesperson اور وزیر امور خارجہ نے باہمی تعارف کروایا۔صدر مملکت نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہا اور بین کو دورہ کے لیے منتخب کرنے پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔نیز اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ: آپ جو خدمات بجالا رہے ہیں یہ بہت بڑا کام ہے۔میں خود آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ قوم کی خدمت میں شریک ہیں۔“ الفضل اند نیشنل۔6 تا 12 جون 2008 صفحہ 10) دراصل کچھ عرصہ قبل بین کے دور دراز کے علاقہ جات میں واٹر پمپ خراب ہو چکے تھے اور لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم تھے وہاں پہنچ کر جماعت احمد یہ بین نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے مطابق خراب نلکے درست کیے اور غریب عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا اور اس سلسلہ کو مستقل اپنے ہاتھ میں لے لیا کہ اب اس کام کو جماعت ہی انجام دیا کرے گی۔اس سلسلہ میں صدر مملکت بینن نے حضور انور ایدہ اللہ