تأثرات

by Other Authors

Page 45 of 539

تأثرات — Page 45

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء وزیر مملکت کا اظہار : وزیرمملکت نے اس موقع پر صدر مملکت کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا: ”ہمارا ملک بے حد خوش قسمت ہے جسے آج آپ کے استقبال کی توفیق مل رہی ہے۔میں صدر مملکت کا خاص پیغام لے کر یہاں حاضر ہوا ہوں کہ آج سرزمین بین اپنے تمام باسیوں کے ساتھ آپ کی راہ دیکھ رہی تھی اور آج صدرمملکت، تمام حکومت اور تمام اہالیان بینن (Benin) آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ آپ کا بینن (Benin) میں قیام بے حد خیر و برکت کا موجب ہو۔حکومت آپ کی چالیس سالہ خدمات سے بخوبی باخبر ہے۔یہ خدمات صحت کے میدان میں ہوں یا تعلیم کے میدان میں یا سوشل خدمات یعنی پیا سے عوام کو پینے کا پانی میسر کرنے کے لحاظ سے بھی۔غرض ہر میدان میں ہی آپ کی مساعی قابل ستائش ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جذبات تشکر کے ساتھ حکومت اور صدر مملکت کی نمائندگی میں بندہ استقبال کی غرض سے اس سرحدی علاقہ میں پہنچا ہے۔۔۔مجھے یقین ہے کہ آپ کی آمد بین کے لیے بہت خیر و برکت کا موجب اور ہمارے لیے باعث افتخار ہوگی۔حکومت کا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جوابی خطاب: وو 40 الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 جون 2008ءصفحہ 9) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے وزیر موصوف کے اس ایڈریس پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا: چار سال قبل بھی میں نے بینن (Benin) کا دورہ کیا تھا اور اب پھر مجھے بینن (Benin) کا دورہ کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اُس وقت کی حکومت نے بھی کافی تعاون جماعت کے ساتھ کیا تھا اور امید تھی کہ اس مرتبہ بھی حکومت اُسی تعاون کا سلوک کرے گی لیکن مجھے یہ اندازہ نہ تھا کہ ہمارے تعلقات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ حکومت میرے استقبال و قیام کا اہتمام ایک سٹیٹ گیسٹ کے طور پر کرے گی۔میں اس تعاون پر حکومت کا اور آپ سب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان تعلقات سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حکومت اور جماعت با ہم تعاون کے ساتھ مصروف عمل ہے۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فرمایا: الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 جون 2008، صفحہ 9)