تأثرات — Page 23
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء 23 العزیز کی خدمات کا خصوصاً اور جماعت احمدیہ کی جاری و ساری خدمات کا عموماً بھر پور تذکرہ کیا اور بہترین خراج تحسین پیش کیا۔جلسہ سالانہ گھانا: گھانا کی خوش نصیبی تھی کہ اُس پر 17 اپریل 2008ء کا تاریخ ساز دن طلوع ہو چکا تھا۔وہ منظر دیکھنے والا تھا جب جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوا کہ لوائے احمدیت حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے لہرایا اور گھانا کا ملکی جھنڈ ا صدر مملکت گھانا نے لہرایا۔اس جلسہ کی ایک اور برکت یوں ظاہر ہوئی کہ وہاں موجود کیا عیسائی اور کیا دیگر مذاہب کے اکابرین سبھی نے جلسے کے مختلف پروگراموں میں شرکت کی اور خلافت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی پر جماعت کو اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو مبارک باد پیش کی اور تقریبات کی کامیابیوں کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات، بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے جماعتی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کیا۔ایم۔ٹی۔اے کے ذریعہ دُور دراز بیٹھے ہوئے احمدی بھی اس جلسہ میں شامل تھے اور براہ راست نشر ہونے والے اس جلسہ پر سب کی نظریں نکلی ہوئی تھیں۔اہلِ گھانا نے ہم سب کے محبوب آقا سے محبت ، اخلاص اور حسن سلوک کا نادر نمونہ دکھا کے ساری دنیا کے احمدیوں کے دل جیت لیے: خوش قسمت ہیں کتنے دیکھو ارضِ بلال کے باسی آیا خود چل کر ہے اُن کے پاس اُن کا دل دار کیسا خواب سہانا اور کیسا سچا ہے افریقہ کے احمدیوں کی ہو گئی کار (عبدالجلیل عباد ) گھانا میں منعقد ہونے والا یہ جلسہ سالانہ غیر معمولی برکات کا حامل جلسہ ثابت ہوا کہ دنیا بھر سے نمائندگان نے اس میں شرکت کی۔اگر اسے ساٹھ کلو میٹر دور چار سو ساٹھ ایکڑ پر پھیلا ہوا باغ احمد جلسہ کے ایام میں ہر رنگ ونسل کے پھولوں سے آراستہ اور اُن کی خوش بو سے مہکتا دکھائی دیا۔ہر ایک پھول کی اپنی الگ خوشبو اور جدا رنگ تھا لیکن سب مل کر ایک باغ کی ہی تصویر کشی کر رہے تھے۔دلوں کو موہ لینے اور روحوں کو تسخیر کر لینے والے ایمان افروز اور روح پرور نظارے ایم ٹی اے کے ذریعہ ساری دنیا کے احمدیوں نے دیکھے اور سنے۔ان کا نظم وضبط ، فدائیت اور ایثار، قربانی کے جذبے، چہروں سے پھوٹتی