تأثرات

by Other Authors

Page 361 of 539

تأثرات — Page 361

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء خدمات کا بھی تذکرہ کیا۔323 تقریب کے اختتام پر مکرم امیر صاحب ضلع نے دُعا کروائی۔دُعا کے بعد غیر از جماعت احباب نے مکرم امیر صاحب سے ملاقات کی اور اس تقریب کو بہت سراہا اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر ان سب باتوں کا بہت گہرا اثر ہوا ہے اور کئی ایک کے لیے یہ حقائق بالکل نئے تھے۔رپورٹ آمده از امیر صاحب ضلع لاہور) اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ضلع لاہور کو یہ بھی توفیق ملی کہ غیر از جماعت احباب کا ایک وفد زیارت مرکز کے لیے تیار کر کے لائے اور ان پر نیک اثرات مرتب ہوئے۔صدر صاحب جماعت احمد یہ ڈ اور اپنی مرسلہ رپورٹ میں لکھتے ہیں: مجلس خدام الاحمدیہ ڈاور کے زعیم مکرم نوید احمد صاحب نے اور مکرم نعیم احمد شاہ صاحب اور معلم صاحب اصلاح و ارشاد نے خدام اور اطفال کی مدد سے مسجد کو مختلف رنگ کی جھنڈیوں سے سجایا اور چراغاں کے لیے کئی دن پہلے ہی دیوں کا انتظام کیا ہوا تھا۔مسجد کے اوپر کثیر تعداد میں دیے رکھے گئے۔ہمارے گاؤں ڈاور میں جماعت کے احباب ایک ہی محلہ میں رہتے ہیں۔نماز مغرب کے فورا بعد دیے جلا دیئے گئے۔جماعت میں خلافت کے سو سال پورے ہونے پر کیا گیا یہ چراغاں ایک عجیب روحانی منظر پیش کر رہا تھا۔محلہ سے گزرنے والے لوگ بہت متاثر تھے۔بعض غیر از جماعت نو جوانوں نے شرارت کرنے کی کوشش کی ، مکرم مقبول احمد صاحب کے گھر میں پتھراؤ کیا اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی لیکن ڈیوٹی پر موجود خدام نے فورا ہی کنٹرول کر لیا۔“ آمدہ رپورٹ از مکرم صدر صاحب جماعت احمد یہ ڈ اور صفحہ نمبر 3,2) مکرم صدر صاحب جماعت احمدیہ 2T۔D۔A ضلع خوشاب اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ: ایک چیز جس نے غیر از جماعت کی توجہ کو بھی کھینچا وہ خلافت جو بلی کے بیچ تھے جو کہ بچوں اور بڑوں نے اپنے کپڑوں پر لگارکھے تھے۔“ ( آمدہ رپورٹ از مکرم صدر صاحب جماعت احمدیہ 2T۔D۔A ضلع خوشاب) مکرم صدر صاحب جماعت احمد یہ احمد آباد جنوبی ضلع خوشاب اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ: سارے گاؤں میں کیا احمدیوں اور غیر احمد یوں سب میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ بتا کر کہ ہماری جماعت میں خلافت کو قائم ہوئے ایک سوسال پورے ہو گئے ہیں اور دنیا میں پہلی بار ایسا واقعہ ہوا ہے جس کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں۔مٹھائی تقسیم کی گئی اور پہلے بھی اور مٹھائی تقسیم کرتے وقت بھی ان کو جلسہ جو کہ خلافت سے متعلق تھا اس کی دعوت بھی دی گئی۔اس مقامی طور پر منعقد ہونے والے جلسہ کی تاریخ بھی 27 مئی 2008ء