تأثرات — Page 279
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008 ء 253 چاہتے ہیں۔افتتاح کی تقریب بڑی عمدگی سے انجام پائی۔سارے ملک سے لوگ اس میں شامل ہوئے یہاں تک کہ پاکستان، کینیڈا اور جرمنی سے بھی بعض لوگ اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے آئے۔یہ امر ہر ایک کے لیے خوشی اور مسرت کا دن تھا۔اب ہمارے پاس ایک خوب صورت مسجد ہے جو سارے بریڈ فورڈ سے نظر آتی ہے۔لوگ اپنے روحانی پیشوا کے لیے استقبالیہ گیت گا رہے تھے جو مسجد کے افتتاح کے لیے تشریف لائے تھے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 19 تا 25 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 16) مسجد بیت التوحید (ہڈرزفیلڈ ) کا افتتاح: 8 نومبر 2008ء کو بریڈ فورڈ سے پولیس کی ایک کار نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے قافلہ کو ہڈرزفیلڈ تک اسکارٹ کیا۔مسجد بیت التوحید ہڈرزفیلڈ میں استقبال کرنے والے احمدی احباب و خواتین کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنا ہاتھ بلند کر کے السلام علیکم کہا اور نئے سنٹر کے معاینہ کے لیے تشریف لے گئے۔حال ہی میں تین لاکھ چار ہزار پاؤنڈ میں خریدی جانے والی اس جگہ میں ایک طرف مسجد تعمیر کی جائے گی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس عمارت پر نصب سختی کی نقاب کشائی کی۔شفیلڈ (Sheffield) کے لیے روانگی: 8 نومبر 2008ء کو ہی نماز ظہر و عصر ہڈرزفیلڈ کی مسجد بیت الصمد میں ادا کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالی کا قافلہ شفیلڈ کے لیے روانہ ہوا۔مسجد بیت العافیت میں استقبال کے لیے موجود احباب مردو خواتین نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو دیکھتے ہی نعرہ ہائے تکبیر بلند کیے۔بچوں نے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے پرچم لہراتے ہوئے گیت اور دعائیہ نظمیں پیش کیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالینے ان کے جواب میں ہاتھ بلند کر کے سب کو السلام علیکم کہا۔یہ بچے، مرد، عورتیں اور بوڑھے عشاق سردی اور بارش کی پھوار کے باوجود حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے استقبال کے لیے جمع تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد کی بیرونی دیوار میں نصب سختی کی نقاب کشائی فرمائی اور دُعا کروائی۔دُعا کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ مسجد کے اندر تشریف لے گئے اور مسجد اور اس کے ملحقہ دفاتر اور رہائشی حصے کا معاینہ فرمایا۔